DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Raja Khizar memorial open shooting volleyball tournament held in Pind Baisno

راجہ خضر مرحوم میموریل اوپن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بمقام سنمبل اسٹیڈیم پنڈ بینسو میں منعقد ہوا۔

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
راجہ خضر مرحوم میموریل اوپن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بمقام سنمبل اسٹیڈیم پنڈ بینسو میں منعقد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار برائے تحصیل ناظم و سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد، صدر پی ایم ایل این دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی، راجہ عبدالحمید اور ماسٹر عابد حسین راجہ تھے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین صوفی محمد حنیف، راجہ محمد القاب، راجہ خان زمان، راجہ آفتاب، راجہ عبداللہ، راجہ منیر، راجہ مجاہد، راجہ ارباب، راجہ اعجاز، فیصل بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہمانانِ گرامی نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کمیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے احتتام پر ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو نقد انعامات، ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button