DailyNews

London; Nadra surgery to be held in Reading on 22nd September

ریڈنگ میں نادرا سرجری کے انعقاد کا اعلان

لندن ; کمیونٹی کو قونصلر سروسز کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمیشن فار پاکستان ان لندن نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے لندن سے ملحقہ علاقوں میں باقاعدگی سے دوروں کا انتظام کرتا ہے۔ اس ماہ ٹیم اس علاقے کے شہریوں کو نادرا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ریڈنگ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم 22ستمبر 2019ء کو دوپہر10بجے سے2بجے تک پاکستان کمیونٹی سینٹر پارک ہال، آر جی ون3پی اے کا دورہ کرے گی۔ نارمل نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس54پونڈ ہوگی، اس کا ڈلیوری ٹائم7تا8ہفتے ہوگا۔ ارجنٹ نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس67پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم4تا5ہفتے ہوگا۔ ایگزیکٹو نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس82پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم ایک تا2ہفتے ہوگا۔ کمیشن نے پھر وضاحت کی ہے کہ مذکورہ فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

کمیونٹی کو قونصلر سروسز کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمیشن فار پاکستان ان لندن نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے لندن سے ملحقہ علاقوں میں باقاعدگی سے دوروں کا انتظام کرتا ہے۔ اس ماہ ٹیم ان علاقوں کو نادرا کی َخدمات فراہم کرنے کے لئے الفورڈ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم21ستمبر2019ء کو دوپہر10بجے سے2بجے تک مسجد اویس قرنی103-107بیلگریو روڈ ایل جی ون3ایل جی میں دستیاب ہوگی۔ نارمل نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس54پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم7 تا8ہفتے ہو گا،ارجنٹ نیو سمارٹ این آئی سی او پی کی فیس 67پونڈ ہو گی اس کا ڈلیوری ٹائم4 تا5ہفتے ہوگا۔ ایگزیکٹو نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس82پونڈ ہوگی۔ اس کا ڈلیوری ٹائم ایک سے دو ہفتے ہے۔ کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ بیان کردہ فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button