AJKDailyNewsHeadline

Thousands come out in Chakswari for freedom march in solidarity with Kashmiri in occupied Kashmir

کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کا حق ادا کر دیا۔ہزارون افراد کا ریلہ سڑکوں پر نکل آیا۔فریڈم مارچ چکسواری کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق مشیر اطلاعات وزیر اعظم وسابق صدر چکسواری پریس کلب یاسر ممتاز چوہدری اور چکسواری پریس کلب کی کال پر چکسواری کے غیور باسی مودی اور بھارتی افواج جموں،لداخ اور ویلی میں عوام پر ظلم و ستم کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے۔ بازارمکمل بند مکمل شٹر ڈاؤن۔سکولوں اور کالجوں کے طلباء،مدارس کے طلباء،تاجر برادری اور سو ل سوسائٹی کے ارکان سڑکوں پر نکل آئے۔مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔ مودی کے خلاف شدید نعرے بازی۔چکسواری بازار لے کر رہیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی،غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو۔ہمارا حق خود ارادیت دو،کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اہلیان چکسواری نے نہتے بے بس کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کا حق ادا کر دیا۔ہزارون افراد کا ریلہ سڑکوں پر نکل آیا۔فریڈم مارچ چکسواری کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما و سابق میڈیا ایڈوائزر و سابق صدرچکسواری پریس کلب یاسر ممتازچودھری و چکسواری پریس کلب کی کال پر چکسواری کے نوجوان طلباء،مدارس کے طلباء سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے فریڈم مارچ میں شرکت کی۔آزادی مارچ گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری گراوٗنڈ سے شروع ہوا۔مارچ مین بازار سے ہوتا ہوا حمید آباد کالونی میں اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کے شرکاء نے بھارتی فوج،مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔چکسواری بازار آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ نوجوان سماجی و حریت رہنما یاسر ممتاز چودھری کی کال پر چکسواری کے باسی سڑکوں پر نکل آئے۔ مارچ پر امن طریقے سے حمید آباد چوک مین اختتام پذیر ہوا۔ حریت رہنما یاسر ممتاز چودھری نے ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکاء کا شکریہ اا کرتے ہوئے کہا کہ اس آزادی مارچ کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور پاکستانی و کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔ہم مملکت پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔پاکستان و بھارت ہمارے لئے ہر گز برابر نہیں ہیں۔بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے بندوق کے زور پر کشمیریوں کو محکوم بنا رکھا ہے اور اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں پر ستر سال سے مظالم ڈھا رہا ہے۔جبکہ حکومت پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی لھاظ سے مدد کر رہا ہے۔ ہمارا،طالبہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خود ارادیت حاصل کرنا ہے۔حق خود ارادیت کے بعد کشمیریعوام ہی فیصلہ کریں گے کہ انھوں نے خود مختار رہنا ہے یا کسی ملک کے ساتھ الحاق کرنا ہے۔مسئلہ کشمیر زمینی تنازعہ نہیں بلکہ پونے دو کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ہم کشمیر کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کا ایک بڑا مظاہرہ جینیوا میں بھی کیا جائے اور اسی دن ستائیس ستمبر کو کنٹرول لائن کے پاس لاکھون افراد کا مجمع اکٹھا کر کے اقوام متحدہ اور بھارت پر واضح کر دیا جائے کہ کشمیری آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔ہم ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں۔یاسر ممتاز نے مزید کہا کہ ہمیں اس ایشو کو اب دبنے نہیں دینا چاہیے بلکہ ہر فورم پر تحریر و تقریر سے اس مسئلہ کو زندہ رکھنا چاہئیے۔ہم کشمیری قوم دونوں ایٹمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں ملک کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیں اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں۔ ریلی کے اختتام پر مفتی وسیم رضا نے کشمیر کی آزاد ی کے لٗے دعا فرمائی۔ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،تحریک لبیک اور دیگر جماعتوں،کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاسر ممتاز چودھری نے تمام تاجر تنظیموں،طلباء سول سوسائیٹی کے ارکان کے نام لے لے کر شکریہ ادا کیا۔ ریلی میں نعرے لگوانے اور شرکاء کا لہو گرمانے کے لئے نقابت کے فرائض جہانگیر بابر عرف جہانگو نے سر انجام دئیے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آزاد کشمیر علاقہ چکسواری کے نامور پہلوان حاجی افتخار نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کے میدان کا حصہ ہے جو محنت کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات اسے کامیاب کرتی ہے اور جو مقابلے میں ہار جاتا ہے اسے مذید محنت کرنا چاہیے میں نے بازو گیری کے میدان میں بے شمار مقابوں میں حصہ لیا اس میں میری محنت اور میرے استاد محترم بابائے بازو گیری پہلوان حاجی ریاست اور پہلوان حاجی صدیق کی سب محنت شامل تھی آج جو بازو گیری کا نام چکسواری یا پورے آزاد کشمیر میں زندہ ہے وہ ان کی مرہون منت ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان احباب کا سایہ ہمارے سروں پر تا دیر قائم رکھے میری بازو گیری کی فیلڈ میں بے شمار نوجوان پہلوانوں نے شاگردی کی جنہوں نے بازو گیری میں اپنا نام پیدا کیا جس میں سر فہرست ہمارے علاقہ چکسواری کی پہچان اور ہمارا فخر پہلوان راجہ وسیم سمندر ہیں نے بہت کم عرصہ میں بازو گیری میں اپنا نام پیدا کیا اور لوہا منوایا جہاں اس کو اللہ تعالیٰ کی ذات نے عزت دی وہاں میرا بھی سر فخر سے بلند ہوا میری کوشش ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے پہلوان وسیم سمندرمذید محنت کرے کامیابی ان کے قدم چومے گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ظفر اقبال مغل آف ڈومال کی جانب سے دئیے گے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پہلوان وسیم سمندر نے کہا کہ میں آج بازو گیری کے میدان میں جس مقام پر ہوں وہ سب میرے استاد محترم پہلوان حاجی افتخار اور والدین اور عوام علاقہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے بازو گیری میں جن احباب نے مجھے سپورٹ کیا میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقعہ پر چوہدری ساجد حسین،عنصر محمود،حوالدار منیر حسین اور میزبان چیئرمین ظفراقبال مغل نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جہاں ہمارے معاشرے میں تعلیم ضروری ہے وہاں نوجوان نسل کو کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہیے بازو گیری کے میدان میں جسطرح پہلوان وسیم سمندر نے اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کیااور ہمارے سر فخر سے بلند ہوئے اور اس کی بدولت ہمارے علاقے کی عزت میں اضافہ ہوا ہمیں نوجوان پہلوانوں کی حوصلہ آفزائی کرنا چاہیے کھیل کے میدان میں کوئی جیت کر بھی ہار جاتا ہے اور کوئی ہار کر بھی جیت جاتا ہے ہمارے علاقے کے پہلوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم کو ان کی قدر کرنا چاہیے۔

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تمام افیسران سب ڈویثرن ڈڈیال محنت اور لگن اور ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سب ڈویثرن ڈڈیال امن وامان کو برقرارکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاجائے گا اسسٹنٹ کمشزڈڈیال چوہدری نعیم اختر تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشز ڈڈیال چوہدری نعیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈڈیال میں پہلے بھی پرامن علاقہ رہا ہے اور آئندبھی پرامن رہے گا تمام مسافر اور پبلک ٹرانسپورٹ کی داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کیا گیا ہے اور پولیس کے گشت کو مزید بہتر کرتے ہو ئے امن وامان کے قیام اور سیکورٹی کے سلسلے میں کسی سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے گی سیکورٹی کے نظام کو فول پروف بناتے ہو ئے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کر دیا گیا گیسٹ ہاؤسزوغیر ہ کی چیکنگ کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور ساتھ پبلک مقامات کی چیکنگ میں پولیس انتظامیہ سے کہا ہوا ہے کہ کسی سلسلے میں کو ئی کوتاہی نہ برتی جائے امن وعامان کے سلسلے میں بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے اور قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کو لقینی بنایا جائے انشاء اللہ ڈڈیال پہلے بھی پرامن رہا ہے اور آئندبھی رہے گا قانون کسی کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا اور دوسری بات جہاں کو ئی خرابی نظر آتی ہے نشاندہی کی جائے فوراًعمل درآمد کیا جائے گا اور سب ڈویثرن کے امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خاد م کے صدر معلم مرزاعبدالسلام نے کہا ہے کہ اساتذہ اگر محنت کے ساتھ بچوں کو تعلیم تربیت دیں گے تو رزلٹ 100فیصد ہی آئیں گے یہ بات انہوں نے ماسٹر عبدالمالک کو ایلنیمنٹر بورڈ میرپور کا 100فیصد رزلٹ پر کرنے تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہو ئے کہی مدرس راشد کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا صدر معلم نے کہا آپ کی دلجمعی سے محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمارا 2018-19؁ء کا ایلمنٹر ی رزلٹ 100٪آیا ہے امید ہے آپ آئندہ بھی محنت
کے ساتھ پرھائیں گے ہم نے سکول ٹائم کے بعد بھی بچوں کو پڑھا یا ہے اور مکمل تعاون کیا ہے صدر معلم صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری ہر لمحہ پر راہنما ئی کی جب بھی ہمیں کو ئی مسئلہ در پیش ہو اخواہ نصابی یاہم نصابی صدر معلم نے ہماری مشکلاکو دور کیا میں تمام طلبہ اور سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آئندبھی 100فیصد رزلٹ پیش کرنے کی کوشش کروں گا مدرس راشد شبیر نے کہا کہ طلبہء کی بڑی ہمت ہے کہ وہ اضافی وقت میں بھی سکول میں حاضر ہو کر تعلیم حاصل کرتے رہے جس کا نتیجہ 100فیصد رزلٹ کی صدرت میں ملا ہے میں طلبہ اور والدین کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتاہوں

Show More

Related Articles

Back to top button