DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Dua observed for the late mother of Raja Hassan Akhtar of Rochdale in Bagla Rajgaan

مسلم لیگ راچڈل (برطانیہ) کے صدر راجہ حسن اختر کی والدہ کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) والدین کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، نوجوان والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں،ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے بگلہ راجگان میں معروف مسلم لیگی رہنما اور مسلم لیگ راچڈل (برطانیہ) کے صدر راجہ حسن اختر کی والدہ کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں والدین کی عزت کم ہو رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ تقریب سے معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔محفل میں میں دوسروں کے علاوہ مسلم لیگ تحصیل کلر سیداں کے رہنما راجہ ندیم احمد، بابو راجہ ظفرا قبال ممیام، راجہ خالد پرویز آف گھوئی، راجہ محمد ذاکر بگلہ راجگان، سابق کو نسلر راجہ عباس پپو سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button