DailyNewsKahuta

Kahuta; Pothwar welfare trust donate fourth ambulance in presence of Dr Sajid Ur Rehman

پوٹھو ہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کے لیئے فراہم کی گئی چوتھی ایمبولینس کا افتتا ح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ممتا ز مذہبی سکالر پوفیر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین بگہار شریف کا پوٹھو ہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کے لیئے فراہم کی گئی چوتھی ایمبولینس کا افتتا ح دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ سر پرست اعلی پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف کی دینی مذہبی سماجی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی سر پرستی میں چلنے والا پھوہار ویلفیئر ٹرسٹ عرصہ 10سال سے نادار غریب اور مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر عہدیداران و ممبران پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے محنت کر کے لوگوں کی خدمت کی۔ تفصیل کے مطابق پوٹھوہا ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ ممتا ز مذہبی سکالر پوفیسر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین بگہار شریف نے صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے ہمراہ ٹرسٹ کی چوتھی ایمبولینس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما حاجی ملک عبدالرؤف سابق کونسلر،صاحبزادہ ادریس ہاشمی، راجہ رفاقت جنجوعہ، سردار مسعود، شیخ فارض، شیخ جاوید، راجہ عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی، افضال شمسی، عاصی جنجوعہ، شیخ شکور رانا، صاحبزادہ عمار ہاشم، حامد لطیف ستی، احتشام کیانی، محمد غالب، شیخ شکیل، شیخ طاہر، صوفی انصر عظیم، سہیل سیٹھی، ارشد سیٹھی، محمد ظہورتاجروں شہریوں معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے صاحبزادہ ساجد الرحمن کی دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

سجاد ستی سے ان کزن کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolence’s to Sajjad Satti on death of his cousin

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کاسابق چیئرمین سجاد ستی سے ان کزن کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل یوسی کھڈیوٹ کے سابق چیئرمین سجاد ستی کے کزن وفات پا گے تھے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، راجہ اظہار مجیدالمعروف راجہ زاری، خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ،ملک حاجی محمدیٰسین نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا

Dua observed for late parents of Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒکے دربار میں دعا کا اہتمام کیا گیا دعائیہ محفل میں نمبردار راجہ ندیم،راجہ طارق، پر یس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، راجہ ظفر تاج، صحافی ملک عامر محمودسمیت دیگر کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی۔ اس موقع پر حافظ محمد یونس نے راجہ وحید احمد خان کے والدین مر حومین کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button