DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Tributes paid to Hawaldar Gulfraz Hussain Shaheed on Defence day

کہوٹہ کے علاقہ ساعی کے پاک فوج کے شہید ہونے والے حوالدار گلفراز حسین شہید کی قبر پر 6ستمبریوم دفاع کے موقع پر اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی حاضری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ساعی کے پاک فوج کے شہید ہونے والے حوالدار گلفراز حسین شہید کی قبر پر 6ستمبریوم دفاع کے موقع پر اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی حاضری۔ مر حوم کے ایصال ثواب اور 6ستمبر1965کے تمام شہیدوں کے لیے خصوصی دعا۔ حوالدار گلفراز حسین شہید کے بھائی عباس حسین نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی حوالدار گلفراز حسین شہیدکا تعلق 173ENGیونٹ سے تھا وہ 24مارچ2010کو جنوبی وزیر ستان لدھا (وانا(میں آپریشن”راہ نجائت”میں ملک دشمن دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ملک عزیز پر قر بان ہو گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کی یاد تو پل پل آتی ہے مگر ہمارا دل اس وقت باغ باغ ہو جاتا ہے کہ ہمارے بھائی نے اپنی جان اپنے پیارے وطن پر قربان کی ہے انہوں بتا یا کہ میرے شہید بھائی کے دو بیٹے ہیں جو زیر تعلیم ہیں انشاء اللہ ان کو اعلیٰ تعلیم دلواہیں گے اور وہ بھی اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کی خدمت کر یں گے۔

Hawaldar Gulfraz Hussain Shaheed memorial

کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حاجی عبدالخالق کے زیر انتظام ان کی رہائش گاہ 6ستمبر کے شہداء کے حوالے سے پر وقار تقریب

Defence day observed at the residence of Raja Haji Abdul Khaliq in Mator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حاجی عبدالخالق کے زیر انتظام ان کی رہائش گاہ 6ستمبر کے شہداء کے حوالے سے پر وقار تقریب۔ راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل مٹور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حاجی عبدالخالق کے زیر انتظام ان کی رہائش گاہ پر 6ستمبر کے شہداء کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سردار مظہر، صوبیدار نصیر، راجہ غلام عباس، ملک عامر محمود سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔ ان موقع پر راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6ستمبر1965کے تمام شہیدوں غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کی سلامتی اور بقاء کی حفاظت کی ملک کا بچہ بچہ پا ک فوج کے ساتھ ہے انشاء اللہ ہمارے کی طرف کو ئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔آخر میں ملکی سلامتی،پاک فوج کے شہداء اور 1965کے تمام شہیدوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Haji Raja Abdul Khaliq in Mator

کہوٹہ فروٹ منڈی میں شیخ فیصل حنیف کی فروٹ شاپ آگ لگنے کی وجہ سے جل گئی

Sheikh Faisal Hanif fruit shop burns down after catching fire

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ فروٹ منڈی میں شیخ فیصل حنیف کی فروٹ شاپ آگ لگنے کی وجہ سے جل گئی۔ ہزاروں روپے کا نقصان۔گذشتہ روز قبل کہوٹہ فروٹ منڈی میں رات کی تاریکی میں آگ لگنے کی وجہ سے کہوٹہ کے معروف تاجر شیخ فیصل حنیف کی شاپ کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شاپ میں موجود تمام فروٹ اور لکڑی کا ٹھیہ جل گیا تاجر شیخ فیصل حنیف نے بتایا کہ گذشتہ رات قبل مجھے دو اور تین کے درمیان منڈی جانے والے ڈرائیور کے ذریعے پتہ چلا کہ میری شاپ میں آگ لگی گی جس پر میں نے اپنے عزیزو اقارب کے ہمراہ آگ بھجائی جبکہ آف لگنے کی وجہ سے50000ہزار کا نقصان ہوا ہے۔

Fruit shop left in ashes
Show More

Related Articles

Back to top button