AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Pakistan defence day along with Kashmir solidarity observed at Adh Palahi school

گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی چکسواری میں یوم دفاع پاکستان ویوم اظہاریک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم حافظ شہریاربسمل) حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی اور انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ 6ستمبر1965؁ء وہ دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اوراخلاقی تقاضو ں کوبالائے طاق رکھ کربزدلانہ عیاری اورمکاری کاشرم ناک مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں ہمارے جیالوں اورروشنیوں کے شہرلاہورپرچوروں کی طرح حملہ کردیاتھا1947؁ء میں جب متحدہ ہندوستان دوحصوں میں تقسیم ہوا اورسلطنت خداداد پاکستان معرض وجودمیں آئی توہندوستانی ریاستوں کواختیاردیاگیاکہ وہ بھارت یاپاکستان جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں اپنے اسی حق کاستعمال کرتے ہوئے ریاست جموں اورکشمیر کے عوام نے جن میں پچانوے فی صدمسلمان تھے پاکستان کے ساتھاالحاق کرنے کااعلان کردیاتھامگربھارتی ذہنیت اس قدر گندی اورگری ہوئی ہے کہ ضدمیں دواور دوچارماننے کوبھی تیارنہیں ہوتی اورشرافت کی زبان نہیں سمجھتی اس پرکشمیر ی عوام نے بھارت کے خلاف اعلان جنگ کردیاتھوڑی سی مدت میں انہو ں نے موجودہ آزادکشمیر کاعلاقہ بھارت سے واپس لے لیابھارت نے نہایت چالاکی کامظاہرہ کیااور ہوشیاری یہ دکھائی کہ خوداقوام متحدہ کی طرف رخ کیااسوقت کے وزیر اعظم نہرونے اس وعدے پرجنگ بندکروائی کہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام جس سے بھی الحاق کرناپسندکریں بھارت اورپاکستا ن دونوں کے لئے ان کافیصلہ قابل قبول ہوگایہ ایک اصولی بات تھی کہ جب مسئلہ کشمیر جنگ کے بغیر حل ہوسکتاہے کہ توجنگ بندکردیناہی بہترہے اس لیے انہوں نے مجاہدین کشمیرکوکہاکہ رائے شماری کے لئے جنگ بندکرناناگزیرہے یہ قرار داد اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاس ہوئی جس کے فیصلے کااحترام ساری دنیاکے ملکوں کے لئے لازمی ہے بھارت نے لیت ولعل سے کرتے کرتے اٹھار ہ سال گزاردیے کشمیری حریت پسندوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوگیا8 اگست 1965؁ء کومجاہدین کشمیر نے اعلان جہاد کردیاانہوں نے ایک خفیہ ریڈیواسٹیشن قائم کرکے صدائے کشمیرکے نام سے آزادی کے ترانے نشرکرنے شروع کردیے انہوں نے باقاعدہ انقلابی کونسل کے قیام کابھی اعلان کردیا9اگست 1965؁ء وکوانقلابی کونسل نے اسی ریڈیواسٹیشن کے ذریعے عوام کوتلقین کی کہ وہ بھارتی حکومت کوکسی قسم کاٹیکس وغیرہ ادانہ کریں یہ بھارت کے خلاف کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف تھامجاہدین کی سرگرمیاں زورپکڑگئیں انہوں نے ایسابھرپور حملہ کیا کہ بھارت کانقصان ہوا مجاہدین نے سری نگرجموں روڈ بھی اڑاد جس کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے علاقے ایک دوسرے سے کٹ کررہ گئے بھارتی حکومت بوکھلااٹھی بھارت نے دیکھاکہ مجاہدین اگراسی طرح سے کامیاب ہوتے رہے توبہت جلدریاست کاسارا مقبوضہ علاقہ آزاد کرالیں گے اب تک کشمیری مجاہدین تین چوکیوں پرقبضہ کرچکے تھے انہوں نے صدائے کشمیر کے ذریعے پاکستان سے مجاہدین کی مد د کرنے کی اپیل کی بھارت نے روایتی مکارانہ اورعیارانہ چال چلنے کامنصوبہ تیارکیااور6ستمبرکی رات کواچانک لاہورپرحملہ کردیاکوئی مہذب ذہن یہ سوچ بھی نہیں سکتاتھاکہ اس دورمیں بھی بغیرکسی جواز اوربغیرکسی اعلان جنگ کے کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی بین الاقوامی سرحدپارکرسکتاہے مگربھارت نے پوری ڈھٹائی سے ایساکردکھایااس نے توپوں اورٹینکوں سے مسلح ہوکرروشنیوں کے شہرلاہورپررات کی تاریکی میں حملہ کردیااوربزدل حملہ آورکی طرح بھارتی افواج نے شہرلاہور کی پشت میں خنجرگھونپ دیاعلاوہ ازین اوربہت سے محاذکھول کربھارتی فوجیں پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں پاکستان کے اسوقت کے صدر فیلڈمارشل ایوب خان نے اعلان جہاد ان تاریخی الفاظ سے کیابھارت یہ بھول گیاکہ اس نے لاالہ الااللہ پڑھنے والوں کوللکاراہے جوانشاء اللہ اس دندان شکن جواب دیں گے اورایساہی ہوابھارتی افواج شہرلاہورکے نواح میں داخل ہوگئی تھیں یہاں تک کہ بی بی سی نے اعلان کردیاتھاکہ بھارتی افو اج نے پاکستان کے شہرلاہورپرقبضہ کرلیاہے مگرخداکاشکرہے کہ پاکستانی فوج کے بہادرجوانوں نے اسی دن انہیں ماربھگایااورہمارے پاکستانی شاہین ایسے بپھرے کہ پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پرکھڑے بھارتی طیاروں کوتباہ کردیااس کے بدلے بھارتی طیاروں نے وزیر آباد کے اسٹیشن پرکھڑی دومسافرٹرینوں پرحملہ کرکے بہت ساجانی نقصان کیااسی طرح سے بہت سی جگہوں پربھی بزدلانہ حملے کیے لیکن ہمارے بہادر نوجوانوں نے بڑی جرات اورہمت سے ان کے حملے پسپاکردیے ہمارے بہت سے مجاہدین نے جام شہادت نوش کیاجن میں میجرعزیز بھٹی شہیدسرفہرست ہیں میجرخادم حسین اورلیفٹیننٹ افتخارنے قصورہڈیارہ اورواہگہ کے محاذوں پربہادری کے جوہردکھائے سترہ دن کی اس کی جنگ میں دشمن کوہرمحاذ پرشکست ہوئی وہ نہیں جانتاتھاکہ اس کاپالاکس قوم سے پڑاہے آخروہ شیختاچلاتاہواجنگ بندی کاواویلاکرنے لگاپاکستان نے ہمیشہ کی طرح امن پسندی کاثبوت دیتے ہوئے ان مذاکرات میں حصہ لیایوں یہ جنگ بندہوگئی مگرہندوبنیاصدیوں تک اس شکست کے زخم چاٹتارہے گاانہوں نے ا ن خیالات کااظہارگورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی چکسواری میں یوم دفاع پاکستان ویوم اظہاریک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی وصدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے یوم دفاع کی تقریب سادگی کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہاریک جہتی کیاگیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدیدمذمت کی گئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحسن ارشاد متعلم جماعت ہشتم نے تلاوت کلام پاک کی سعاد ت حا صل کی ارمان علی جماعت ہشتم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاحبیب الرحمن جماعت ششم ارمان علی جماعت ہشتم ابوبکرجماعت پنجم ذیشان سبحانی جماعت چہارم فخرالزمان جماعت ہشتم احسام احمدذیشان علی جماعت ہفتم نے قومی ترانے اورملی نغمے پیش کیے ارمان علی جماعت ہشتم نے یوم دفاع کے موضوع پربہت اچھی تقریرکی۔ حبیب الرحمن جماعت ششم نے بھی تقریر کی تقریب میں اساتذہ ورطلبہ نے شرکت کی تقریب کے انتظام وانصرا م میں عرفان الحق یاسرعرفات حیدرعلی ابرار حسین مدرسین اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے معاونت کی۔تقریب کے آخر میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفراز ی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم نے دعاکرائی۔

فیض پورشریف(نامہ نگار)ڈھانگری بہادر کے نوجوان طالب علم راہنما چودھری شعبا ن مہربان نے کہاہے کہ زندہ قومیں پنے اسلاف کوکبھی فراموش نہیں کرتیں پاکستانی ا ورکشمیری ہرسال یوم دفاع بھرپور طریقے سے مناتے ہیں مگر ا س بار یہ دن سادگی کے ساتھ منایاجارہاہے آج ہم اس عہدکی تجدیدکے ساتھ یوم دفاع کویوم یک جہتی کشمیر کے طورپرمنارہے ہیں کہ پوری کشمیری وپاکستانی قوم اپنی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑی ہے۔وطن کی عزت وناموس کی خاطرلازوال قربانیاں دینے والے شاہینوں پر پوری قوم کافخرہیں اورہم شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یومِ دفاع وطن کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وطن عزیزکے دفاع اورسلامتی کی خاطر کٹ مرنے کوتیارہیں افواج پاکستان دنیاکی بہادرترین فوج ہے افواجِ پاکستان ہی کی بدولت آج پاکستان دنیاکے نقشے پرایک باوقارملک کی ماننداپنابھرپورجغرافیائی کرداراداکررہاہے انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی موجودگی میں پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتاکیونکہ اسے پتہ ہے کہ پاکستان کی محافظ افواج پاکستان ہیں اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے ایک سنگین غلطی کی ہے جس کااسے خمیازہ بھگتناہوگااورکشمیری کبھی بھی بھارت کے مذموم ارادے اورسازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورکشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے پاکستان اورآزادکشمیرکابچہ بچہ مظلوم اورمحکوم کشمیریوں کے ساتھ ہے انہیں کبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button