DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Suspended police constable at Rawat police station is appointed at Mandra police station

معطل ہونے والا ڈرائیورپولیس کانسٹیبل پھر ایس ایچ او مندرہ کا کار خاص تعینات

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)صدرسرکل افسران کی منظوری،رشوت خوری کے الزام میں معطل ہونے والا ڈرائیورپولیس کانسٹیبل پھر ایس ایچ او مندرہ کا کار خاص تعینات،محکمہ میں بطور ڈرائیور مگر ڈرائیونگ کی بجائے جرائم پیشہ افراد سے منتھلیاں بٹورنے میں مصروف،سالہا سال سے تھانہ مندرہ تعیناتی اور بارہا مرتبہ عوامی شکایات پر معطلی و تبدیلی کے باوجود ایک بار پھر صدر ڈویزن کے او ایس آئی کو گرویدہ کر کے تعیناتی کروا لی تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل اسد نامی جو کہ کاغذی کاروائی میں بطور ڈرائیور ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے تھانہ مندرہ میں ہر نئے تعینات ایس ایچ او کے لئیے کار خاصی کے فرائض انجام دے رہا ہے رشوت وصولی،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی،ملاوٹی گروہ سے منتھلیوں جیسی شکایات پر پہلے بھی تبدیل تو ہوا مگر ایس ایچ او اور ایس پی صدر سرکل کے ماتحت عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے پھر تعیناتی کروا لیتا ہے مذکورہ اہلکار تمام اوقات سادہ لباس میں مقامی افسران کیلئے منتھلیاں بٹورنے میں مصروف ہے جسکے عرصہ دراز کی تعیناتی کے باعث تمام جرائم پیشہ افراد سے مراسم ہیں عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا سے فوری اور ذاتی نوٹس لیکر مذکورہ اہلکار کا محکمانہ ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawalpindi; Police constable Asad who was suspended at Rawat police station for taking bribes has now been appointed at Mandra police station. local public have asked for notice to be taken.


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کے پٹرول اور گیس کی غیر قانونی ایجنسیوں پر چھاپے،5 ملزمان گرفتار،سینکڑوں لیٹر ڈیزل پٹرول برآمد،گیس سلینڈر قبضہ میں لے لئیے گئے بدنام زمانہ منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روات سب انسپکٹر کاشف ریاض نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران گاؤں پنڈ جھاٹلہ میں میر پٹرول ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسی پر چھاپہ مار کر وسیم اختر ولد مظہر حسین ساکن تھاتھی سموٹ کلرسیداں کو 30 لیٹر پٹرول،کین پلاسٹک دو عدد اور پیمانوں سمیت گرفتار کر کے چک بیلی روڈ پر سوزوکی گاڑی TK339 کو روک کر ڈیزل کے دو ڈرم جنمیں 440 لیٹر ڈیزل موجود تھا برآمد کر کے ملزم سفیر احمد ولد محمد بشیر ساکن بھال کو گرفتار کر لیا جبکہ گیس ری فلنگ کے الزام میں گلی گاؤں سے نوید شاہ کو تین عدد سلینڈر اور پائپ سمیت،تحسین مظہر کو 3 عدد سلینڈر،مشین اور پائپ سمیت گرفتار کرنے کے علاوہ منشیات فروش جوھر ولد تروی گل کو گرفتار کر کے1550 گرام چرس برآمد کر لی عوام علاقہ نے کامیاب کاروائیوں پر ایس ایچ او روات اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button