DailyNewsKahuta

Kahuta; Bilal Yamin Satti accepts challenge of Sadaqat Ali Abbassi and asks him to name place and date

بلال یامین ستی سابق چیئرمین یوسی نڑھ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت علی عباسی کے چلینج کو قبول کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بلال یامین ستی سابق چیئرمین یوسی نڑھ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت علی عباسی کے چلینج کو قبول کر لیا۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت علی عباسی نے گذشتہ دنوں کہوٹہ میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے17ارب روپے کے منصوبے کہوٹہ پنڈی روڈ اور سیالہ آور ہیڈ برج کو فراڈ کرا دیتے ہوئے ن لیگ کے کارکنوں، ور کروں کے خلاف سخت الفاظ استعال کیے جس پرسابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایم این سے صداقت علی عباسی کے اس چلینج کو قبول کر لیا انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے ن لیگ کے کارکنوں ورکروں کے بارے میں جو زبان استعمال کی ہے اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید بھی تہذیب کے دائرے میں رہ کرتے ہیں پی ٹی آئی کے ایم این سے صداقت علی عباسی نے جو زبان ہم ن لیگی کارکنوں،ور کروں کے بارے میں الفاظ استعال کیے ہیں وہ ان کو زیب نہیں دیتے انہوں نے کہ ہمیں اپنی جماعت اور اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور مر یم نواز کے کارکن، ور کرہونے پر فخر ہے بلال یامین ستی نے مزید کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور سیالہ آور ہیڈ برج سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کامنصوبہ ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بھی شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا تمام مشینری بھی آگئی تھی مگر حکومت کی مدت پوری ہونے اور موجودہ حکومت کی طرف سے کام میں رکاوٹ آنے کی وجہ سے یہ کام میں تاخیر ہو گئی انشاء اللہ بہت جلد تمام حقائق عوام کے سامنے لاہیں گے۔

Kahuta; Bilal Yamin Satti has accepted challenge of Sadaqat Ali Abbassi and asked him to name place and date after Sadaqat Ali Abbassi claimed all development projects by Shahid Khaqan Abbassi were fraud and fake.


کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سیکنڈر ی سکول کی شاندار کاکر دگی

Unique model sec school praised for exam result

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سیکنڈر ی سکول کی شاندار کاکر دگی۔نویں کلاس راولپنڈی بورڈ کے حالیہ امتحان میں شاندار رزلٹ۔عوامی سماجی سیاسی حلقوں کی طرف سے سکول ہذاکے پر نسپل سر رفاقت حسین جنجوعہ، سکول کے اساتذہ،کامیاب طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ نویں کلاس راولپنڈی بورڈ کے حالیہ امتحان میں یونیک ماڈل سیکنڈر ی سکول کی ہونہار طالبات نایاب نور نے468،صنم ناز466،فاطمہ طارق 451،علیزہ شاہد 432،راحین احمد 428،حمزہ منور421،لائبہ شوکت415،حناء زاہد 403نمبر حاصل کر کے اپنے سکول میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی شانداررزلٹ پر عوامی سماجی سیاسی حلقوں کی طرف سے سکول ہذاکے پر نسپل سر رفاقت حسین جنجوعہ، سکول کے اساتذہ،کامیاب طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔


محکمہ گزارہ کہوٹہ میں اصغر شاہ نامی ریج افسر کی تعینانی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

Appointment of Asghar Shah leaves public unhappy and angry

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ گزارہ کہوٹہ میں اصغر شاہ نامی ریج افسر کی تعینانی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مذکورہ افسرخود اپنی نگرانی میں سرکاری لکڑی کی کٹائی کراتا ہے اصغر شاہ کی کہوٹہ تعیناتی سے ٹمبر مافیادوبارہ سر گرام ہو گیا۔محکمہ گزارہ کے اعلیٰ افسران نے اگر مذکورہ افسراصغر علی شاہ کوایک ہفتے کے اندراندر ضلع بدر نہ کیا تو ہم روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کر یں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ گزارہ کے اصغر شاہ کو سابقہ دور میں ڈی ایف اوفاروقی نے اس کو ٹمبر مافیا کے ساتھ گہرے مراسم ہونے پر ان کا ٹرانسفر کرا دیا تھا اب اس کی کہوٹہ تحصیل میں دوبارہ تعیناتی کی وجہ سے ٹمبر مافیاکا دوبارہ راج شروع ہو گیا ہے محکمہ گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے تمام صدور ایڈوائز کمیٹی کے تینوں ممبران راجہ محمد بشیر، عنائت اللہ ستی اور راجہ فارو ق بیگ نے ڈی ایف او رروالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ ریج آفسر سید علی اصغر شاہ کو فی الفور ضلع بدر کیا جاے انہوں نے یہ کہا کہ محکمہ گزارہ پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں حکومت کی کوئی بھی مالی سپورٹ ہے محکمہ گزارہ کے فنڈزسے لوگ تنخواہ بھی لیتے ہیں اور لکڑی بھی کٹواتے ہیں انہوں نے محکمہ گزارہ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ افسراصغر علی شاہ کوایک ہفتے کے اندراندر ضلع بدر نہ کیا تو ہم روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کر یں گے۔


جنرل قمر جاید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہ ہے

Extension of Gen Qamar Javed Bajwa welcomed in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ جنرل قمر جاید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہ ہے جنرل قمر جاوید باجوہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انکے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا افغانستان کی سرحد پر کام کیا گیا پاکستان میں پائدار امن فاٹا کو پختون میں ضم کرنا ترقی کے لیے بلوچستان میں عملی اقدامات کیے اور اسکو مرکزی حثیت دی اسلحے سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کام کیا اسوقت جبکہ بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر اور دیگر معاملات میں جرات مندانہ موقف اختیار کیا ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ملک کی معاشی حالت خراب ہے ایسے وقت میں جب مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورت حال ہے افغانستان کا مسلہ ہے انکی توسیع خوش آئند ہے انھوں نے کہ اکہ مسلح افواج اور حکومت ایک پیج پر ہے اس سے پاکستان دشمن ممالک خاس کر بھارت کے لیے ضروری تھا انشا اللہ پوری قوم متحد ہے کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا سابقہ ادوار میں اگر جنگ کے حالات ہوتے تھے اور اگر اس وقت کے سپہ سالار کی مدت پوری ہوجاتی تو اس میں توسیع نہیں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا تھا ملک کی تمام عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ انشاء اللہ ہم ملک کی خاطر اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button