DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Judge in Court dismisses bail applications for murder committed in Dhok Kashmirian + Rest of the day news i Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی گاؤں ڈھوک کشمیریاں میں قتل کیس میں نامزد ملزمان کلیم اقبال، فرخ عامر بٹ اورمدثربٹ کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دیں

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں شمریز اختر نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں ڈھوک کشمیریاں میں قتل کیس میں نامزد ملزمان کلیم اقبال، فرخ عامر بٹ اورمدثربٹ کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دیں جس پر سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے تینوں مرکزی ملزمان کو احاطہ کچہری سے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔یاد رہے کہ آڑھائی ماہ قبل ڈھوک کشمیریاں میں شادی کی ایک تقریب میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی تا ہم مقامی افراد نے معاملے کو رفع دفع کروا دیا مگر ملزمان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ اسی روز رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اسلحہ سے لیس ہو کر مخالفین کے گھر پہنچ گئے اور اس دوران دو طرفہ ہوائی فائرنگ سے یاسر نامی شخص سر پر گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مقتول یاسر کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ عید منانے سسرال آیا ہوا تھا کہ گولی کا نشانہ بن گیا۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور بعد ازاں انہوں نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں کروا لیں۔ملزمان نے عبوری ضمانتوں کی توثیق کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جو معزز عدالت نے مسترد کر دیں۔

Kallar Syedan; Three people who are charged for murder in Dhok Kashmirian had their bail application rejected, The three charged fror murder of Yasir are Kalim Iqbal, Farakh Amir Butt and Mudassar Butt.


مسافروں کیساتھ بدتمیزی اورگاڑیوں میں نصب سی این جی گیس سلنڈرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 گاڑیوں کے چالان کر کے ساٹھ ہزار روپے جرمانہ

Around 49 transporters charged for abusing and charging extra fares

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن خالد یامین ستی نے کلر سیداں روات روٹ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کیخلاف زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی اورگاڑیوں میں نصب سی این جی گیس سلنڈرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 گاڑیوں کے چالان کر کے ساٹھ ہزار روپے جرمانہ جبکہ 15 گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا۔ سیکرٹری آرٹی اے نے چوآ روڈ اور مرید چوک کلر سیداں میں ویگن اسٹینڈز کا بھی دورہ کیا جہاں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے ویگن اسٹینڈز میں سکیورٹی معاملات کو درست کریں بصورت دیگر اسٹینڈز کو سیل کر دیا جائے گا۔ٹریفک انسپکٹر ملک ابرار اور سیکرٹری آرٹی اے کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔


کلر سیداں میں موسلادہار بارش بجلی کا نظام درہم برہم،لوڈ شیڈنگ بھی شروع

Heavy rainfall causing huge problems including load shedding

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں موسلادہار بارش بجلی کا نظام درہم برہم،لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے اچانک بارش شروع ہو گئی جس کے آغاز سے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا کلر سیداں اور چواخالصہ سب ڈویژنوں کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہونا شروع ہوئے اور بعض علاقوں میں ساری رات بجلی بند رہی ادہر پیر کے روز سے آئیسکو نے بھی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا جس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ ایک بار پھر نافذالعمل کردی گئی شدید حبس کے جاری موسم میں لوڈشیڈنگ پر صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے اسے دل کے امراض کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔


پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کے بہنوئی محمد اکبر بٹ ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

M Akbar Butt advocate passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کے بہنوئی محمد اکبر بٹ ایڈووکیٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،پنجاب بارکونسل کے ارکان چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر،خالد رشید محمود،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،حاجی اخلاق حسین،مسعود بھٹی،قاضی اخلاق،چوہدری توقیراسلم،راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،حسن سرائیکی،محسن نوید سیٹھی،قمرایاز،زین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،راجہ اظہراقبال،شیخ خورشید احمد،نوید مغل،حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج,قاضی زاہدنعیم،شیخ سلیما ن شمسی،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔


کلرپنڈی روڈ پر واقع اجمل مارکیٹ میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے پانچ مختلف دکانوں میں نقب زنی کی واردات ڈال دی

Five shops burgled during the night in Ajmal Market

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرپنڈی روڈ پر واقع اجمل مارکیٹ میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے پانچ مختلف دکانوں میں نقب زنی کی واردات ڈال دی،تفصیلات کے مطابق کلرپنڈی روڈ پر واقع اجمل مارکیٹ کے دکان داروں کو سوموار کی صبح اپنی دکانوں پر آکر معلوم ہوا کہ ان کی دکا نوں میں چوری ہو گئی ہے،چوروں نے مارکیٹ میں برلب سڑک واقع موٹر سائیکل میکینک کی دکان شاہد آٹوز کے تالے توڑ کر تقریباً 75ہزار کے قریب رقم چرائی،اسی دکان کے سامنے واقع مظفر میڈیکل سٹور کے بھی تالے توڑے تاہم وہاں سے چورو ں کے ہاتھ کچھ نہ لگا،علاوہ ازیں مارکیٹ کے اندر واقع حاجی محمد نواز ایڈ سنزالیکٹرک کی دکان سے تالے توڑ کر تقریباً20ہزار روپے اسی دکان کے سامنے پاور موویز اور ساتھ والی دکان سعید موویز سے کے بھی تالے توڑے،تاہم سعید موویز اور پاور موویز سے چورکچھ نہ چرا سکے،ایک ہی رات میں ایک ہی مارکیٹ میں واقع 5دکانوں میں نقب زنی کی وارداتیں ہوئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button