DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Low key Pakistan independence celebrations held at Oslo embassy in solidarity with Kashmiri

ناروے۔ پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے کر ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان

اوسلو(عقیل قادر) پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری عبدالہادی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے قومی ترانہ کے دوران پرچم کشائی کی۔ سفارتخانہ پاکستان اوسلو سے ہیڈ آف چانسلرزیب طیب عباسی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے تمام حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اورتقریب میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے، پاکستانیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ قائدین پاکستان کا دو قومی نظریہ درست اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر پاکستانیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button