DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Fifteen Pakistani Norwegian girls to play in Pakistani team for Singapore floorball tournament

ناروے۔ سنگاپور فلور بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم میں 15 نارویجن پاکستانی لڑکیاں شرکت کریں گی

اوسلو(عقیل قادر) دنیا بھر میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں جومختلف ممالک کی شناخت بن جاتے ہیں جیسے کرکٹ اور فٹ بال وغیرہ۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھرنے والا ہاکی سے ملتا جلتا کھیل فلور بال ہے۔ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں فلور بال کو قومی سطح پر کھیلا جارہا ہے۔ فلور بال لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ 20سے 23 جون کو سنگاپور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم بھی شامل ہو گی۔ اس ٹیم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں 15 نارویجن پاکستانی لڑکیا ں ناروے سے شرکت کرنے جائیں گی جبکہ 5 کا تعلق پاکستان سے ہو گا۔ فلوربال سنگاپور اوپن ٹورنامنٹ میں پاکستان، تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان، کوریا، ملائیشیا، انڈیا، ایران اور فلپائن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اسی طرح تھائی لینڈ کے شہر منیلا میں مردوں کا فلور بال ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی کو ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کی ٹیم میں نارویجن پاکستانی لڑکوں کی تعداد بھی پندرہ ہے جبکہ باقی کا تعلق پاکستان سے ہو گا۔ مردوں کے فلور بال اوپن ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان، کوریا، ملائیشیا، انڈیا، ایران اور فلپائن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان فلور بال ایسوسی ایشن کے آرگنائزیشنل ہیڈ شکیل اختر، ہیڈ آف نیشنل ٹیم عاصم کیانی اور کھلاڑی لڑکیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کو جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Norway; Fifteen Pakistani Norwegian girls tare o play for Pakistani team for Singapore floorball tournament being held in Singapore. floorball is a very upcoming and popular new game which is similar to hockey.

Show More

Related Articles

Back to top button