DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Five revenue officers (Patvari) promoted to Gardawar in Tehsil Kallar Syedan

شرقی کلرسیداں کے پانچ پٹواریوں کو ترقیاں دے کر گرداور کے عہدوں پر فائز کر دیا گیا

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)شرقی کلرسیداں کے پانچ پٹواریوں کو ترقیاں دے کر گرداور کے عہدوں پر فائز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹوار سرکل کنوہا پٹواری چوہدری عبدالقدوس، پٹوار سرکل ممیال پٹواری چوہدری جمیل اختر، پٹوار سرکل سموٹ پٹواری خان محمد بشیر، پٹوار سرکل ٹکال پٹواری چوہدری انصر محمود اور پٹوار سرکل پنڈوڑہ ہردو پٹواری نثار احمد ستی کو گرداور کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ اے سی کلرسیداں نے مذکورہ پٹواری حضرات کو ریلیونگ کر کے راولپنڈی ہیڈکوارٹر بھیج دیا ہے۔ اس موقع پر عوامی حلقوں سے چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چیئرمین چوہدری صداقت حسین، چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین پرویز اختر قادری، چیئرمین راحت حسین شاہ، نائب تحصیلدار چوہدری افتخار احمد، محمد تنویر ناز بھٹی، نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Kallar Syedan; Five revenue officers (Patvari) have been promoted to Gardawar in Tehsil Kallar Syedan, amongst those are Ch Abdul Qadoos of Dhok Baba Baland and covering revenue area of Kanoha, Ch Jamil Akhtar of Mamyal revenue circle, Khan M Bashir of Samot revenue circle, Ch Ansar Mahmood of Taka revenue circle and Nisar Ahmed Satti of Pindora Hardo revenue circle.

 

Show More

Related Articles

Back to top button