DailyNews

Leeds, UK; Pothwari from Bewal and surrounding region hold function to promote new online group

پوٹھواری بیٹھک نے دوریاں کو قریبی میں بدل دیا نواب خان ریسٹورنٹ لیڈز میں دوستوں کی ملاقاتیں

لیڈز (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) پوٹھواری بیٹھک کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام لیڈز میں موجود نواب خان ریسٹورنٹ میں کیا گیا ۔ پوٹھواری بیٹھک ایک وٹس ایپ گروپ ہے جس کا آغاز پندرہ جنوری کو ہوا جس جس میں برطانیہ بھر کے علاوہ یورپ ، عرب اور پاکستان سے بھی دوست اس گروپ میں شامل ہیں اور ہر کوئی بڑی محبت سے اس گروپ میں ہر روز اپنی حاضری لگاتا ہے اور لطف اندوز ہوتا ہے اس گروپ کی وجہ سے بہت سے دوست ایک دوسرے سے رابطے میں ہوئے آج اس گروپ پوٹھواری بیٹھک نے سب دوریاں ختم کرا کے سب دوستوں کو ایک جگہ جمع کر کے ایک اہم کردار ادا کیا دوستوں نے براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ ملے اور دوریوں کو نزدیکیوں میں بدل دیا 
پھٹواری بیھٹک گروپ کے ممبران کی ایک کثیر تعداد یوکے کے تمام شہروں سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسکی ایک بڑی تعداد پاکستان سے بھی اس گروپ کا حصہ یے۔ آج اس پوٹھواری بیٹھک کی طرف سے ڈھائی گئی محفل میں ایک بڑی تعداد نے لندن برمنگھم ۔ بلیک برن ، بریڈفورڈ اور ڈیوزبری سے شرکت کی۔ اس محفل میں پاکستان سے آئے ہوئے سابق بنک منیجر چوہدری خالد صاحب آف موڑہ بھٹیاں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سب دوستوں کو اکٹھا دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ پوٹھواری بیٹھک گروپ سلاو میں بیول کے رہائشی صحافی افتخار وارثی نے بنایا تھا گروپ میں تجربہ کار شخصیت جاوید اقبال صاحب، چوہدری کامران منظور، چوہدری صدیق آف منجوٹھہ اور چوہدری قیصر صاحب نے اس گروپ میں افتخار وارثی کے ساتھ مل کر اس گروپ کو کامیاب کرایا اور اس کی کامیابی کی مثال آج سب دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے ۔ پوٹھواری بیٹھک کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت پیش کی گئی اس کے بعد گروپ کے ایڈمنز جاوید اقبال، افتخار وارثی، چوہدری صدیق ،چوہدری کامران اور چوہدری قیصر صاحب نے پوٹھواری بیٹھک کے بارے میں دوستوں کو تفصیلات کے ساتھ آگاہ کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری قیصر صاحب نے خوبصورت انداز میں ادا کیے 
اس کے بعد سب دوستوں نے انفرادی طور پر اپنا اپنا تعارف کرایا ۔ پھٹواری ثقافت سے جوڑنے کے لے پوٹھوار کے شاعر عابد قریشی نے خوبصورت پوٹھواری شاعری سے پوٹھواری بیھٹک کو رونق بخشی۔ نواب خان ریسٹورنٹ لیڈز کے مالک چوہدری ساجد صاحب آف ہفیال کی طرف سے گروپ کے کپتان افتخار وارثی کو ریسٹورنٹ پہنچنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور باقی تمام دوستوں کا بھی والہانہ استقبال کیا اس گروپ کے دو ممبر عدنان ہاشمی اف بیول اور چویدری طاہر آف بیول کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کی مالا بھی پہنائی گئی ۔چوہدری ساجد نواب کی جانب سے لذیذ کھانا پیش کیا گیا جسکے ہم چوہدری ساجد صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پوٹھواری بیٹھک کے لیے اسپیشل جگہ کا بھی اہتمام کیا اور اس سارے پروگرام کی خود نگرانی بھی کی اور محفل میں شمولیت بھی اختیار کی 
میرے خیال میں ٹیکنالوجی نے دوریوں کو انتہائی نزدیکیوں میں بدل دیا ھے آخر میں گروپ کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button