DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PPP President District Rawalpindi, Ch Zaheer Sultan calls Sheikh Rasheed Ahmed as a clown and tout of terrorist

پیپلز پارٹی کے ضلع صدر چوہدری ظہیر سلطان نے شیخ رشید احمد کو سیاسی مسخرہ اور دہشت گردوں کا ٹاؤٹ قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے ضلع صدر چوہدری ظہیر سلطان نے شیخ رشید احمد کو سیاسی مسخرہ اور دہشت گردوں کا ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو دی جانے والی دھمکی ناقابل برداشت ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء ابھی تک کینٹینر کی سیاست کر رہے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان اتنا مقروض نہیں تھا جتنا عمران خان کے قلیل عرصے میں کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ منصوبے کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔پچاس لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکریاں اور چالیس روپے فی لیٹر پٹرول کے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہو سکے۔ہم پسند ناپسند کا سلسلہ نہیں چلیں دیں گے۔

Kallar Syedan; PPP President District Rawalpindi, Ch Zaheer Sultan has called Sheikh Rasheed Ahmed as a clown and tout of terrorist in a statement to media in Kallar Syedan, Ch Zaheer Sultan said we will not tolerate language used by Sheikh Rasheed against our leader Bilawal Bhutto.


میاں نواز شریف پر تنقید کرنے والے یہ مت بھولیں کہ پاکستان اگر آج بھارتی جارحیت سے محفوظ ہے تو اس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے

Ch Riaz credit strength of Pakistan on shoulders of Mian Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر تنقید کرنے والے یہ مت بھولیں کہ پاکستان اگر آج بھارتی جارحیت سے محفوظ ہے تو اس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے نہ صرف ملک کو ایٹمی قوت بنایا بلکہ جے ایف 17تھنڈر طیارے بھی نواز شریف کا کارنامہ ہیں ہمارے جنگی طیارے آج موٹر ویز سے اڑان بھرتے ہیں تو یہ موٹر ویز بھی میاں نواز شریف کا تحفہ ہیں ۔انہوں نے آصف علی زرداری ،فریال تالپور اور دیگر کے نیب مقدمات راولپنڈی منتقل کرنے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سازش قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں نواب زادہ لیاقت علی خان کا قتل راولپنڈی میں ہوا ،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی بھی راولپنڈی میں دی گئی ،بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں ہی شہید کیاگیا ،سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے کراچی کے بجائے راولپنڈی کو چنا گیا اور اب سندھ کے نیب مقدمات کو راولپنڈی منتقل کر کے منافرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں ۔پنجاب کی عوام اور با الخصوص راولپنڈی کے لوگ اپنے خلا ف ہونے والی اس سازش سے ہوشیار رہیں آصف زرداری کے مقدمے کا تعلق راولپنڈی سے نہیں سندھ سے ہے اس کی سماعت بھی سندھ میں ہی ہونی چاہئیے۔


ہارون کمال ہاشمی نے ڈاکٹر پیر حسین محی الدین قادری کی خصوصی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی جانب سے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

Haroon Kamal Hashmi guest of honour invitation by Mohi Ul Din Qadri at Minhaj Ul Quran

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی نے ڈاکٹر پیر حسین محی الدین قادری کی خصوصی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی جانب سے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر شیخ فہد اور راجہ محمد علی بھی موجود تھے ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ مسلم امہ علامہ ڈاکٹر پروفیسر طاہر القادری کی دینی خدمات کی معترف ہے اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا سے امت کو بہت مفید معلومات میسر ہیں ہم سب کو دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے قرآن سے رجوع کرنا ہو گا قرآنی تعلیما ت ہی اخروی نجات کا واحد ذریعہ ہیں ۔


چوہدری ہمایوں فاروق کی رسم چہلم پیر کے روز گاؤں پٹھی سکوٹ میں ادا کی گئی

Dua e Chelum observed for late Ch Hamayoun Farooq of Dubai in Dhok Bhathi

سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں چوہدری محمد فاروق کے فرزند چیئر مین راجہ ندیم احمد کے بہنوئی چوہدری ہمایوں فاروق کی رسم چہلم پیر کے روز گاؤں پٹھی سکوٹ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینئٹر راجہ محمد ظفر الحق ، راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ گلستان خان ،چیئر مین صفدر کیانی، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین پرویز اختر قادری،چیئر مین راجہ عامر مظہر، چیئر مین راجہ محمد فیاض، مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، وقار بھٹی ایڈووکیٹ، علامہ محمد اقبال قریشی، بابو ظفر اقبال،ملک فیاض سندھو، ٹھیکیدار محمد بشارت، محمد ظریف راجا،راجہ جاوید کیانی،سردار محمد آصف، چوہدری محمد نذیر، سابق میئر سلاؤ چوہدری شفیق احمد،نعیم بنارس، تنویر شیرازی،صوفی ضابر حسین، منیر چشتی اور دیگر نے شرکت کی ۔


تحصیلدار سلیم رضا کے صاحبزادے سکندر رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Sikander Raza son of Tehsildar Salim Raza celebrted

تحصیلدار سلیم رضا کے صاحبزادے سکندر رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،اے ڈی جی اٹک چوہدری عبد الماجد،سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک لیاقت،ملک سعد طارق ،ابرار وارثی،چئیرمین ملک شیر افگن،صاحبزادہ بدر منیر، بابو جمیل عادل،تنویر شیرازی،چوہدری جمیل وارثی،توقیر اسلم،مسعودبھٹی،آصف نورانی،مرزا عتیق الرحمان،ریونیو افسران ملک نورزمان ،چوہدری افتحارعلی ،ملک ساجد ،ملک جاوید کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر نے شرکت کی 


فیصل محمود ولد جاوید اختر سکنہ ممیام کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد

Drugs found in possession of Faisal Mahmood of village Mamyal

کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے منشیات فروش فیصل محمود ولد جاوید اختر سکنہ ممیام کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


بروز منگل کلر سیداں سٹی فیڈر مرمت کے لیے بند رہے گا

Kallar Syedan city feeder to shut on Tuesday

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل کلر سیداں سٹی فیڈر مرمت کے لیے بند رہے گا جس سے کلر سیداں شہر ،مرید چوک ،گوجرخان روڈ ، کلر سگوال اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔


فلیٹ نمبر 4 میں قائم فحاشی کے اڈ ے پر چھاپہ مار کر تین مختلف کمروں میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین خواتین اور دو مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا

Three women and two men arrested under prostitution offences in Phase 7 Rawat

تھانہ روات پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی کی ہدایت پر مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی نے فیز 7 میں واقع فلیٹ نمبر 4 میں قائم فحاشی کے اڈ ے پر چھاپہ مار کر تین مختلف کمروں میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین خواتین اور دو مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں مہوش،شگفتہ سکنائے ٹھوکر نیاز بیگ،نورین سکنہ اوکاڑہ، فہد ارشد اور جمشید سکنائے شیخوپورہ شامل ہیں۔پولیس کو اطلاع ملتی تھی کہ قتل کے ایک مقدمہ میں مجرم اشتہاری بابر شہزاداس وقت فلیٹ نمبر 4 میں چھپا ہوا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تا ہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا تا ہم پولیس نے دیگر کمروں کی تلاشی کے دوران مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے فحاشی کے اڈے سے گرفتار ہونے والے ملزم جمشید سکنہ شیخوپورہ کے قبضہ سے چار بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے عاطف خان سکنہ پشاور کی جامعہ تلاشی کے دوران گیارہ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 


تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار

SHO Rawat gets full backing of local social and political leaders

تھانہ روات کی متعدد یونین کونسلز کے سماجی رہنماؤں بریگیڈیئر(ر) طارق زمان، چودھری یاسر محمود اور چوہدری اخلاق یونین کونسل تخت پڑی ،میجر ارشد کیانی یونین کونسل جھٹہ ہتھیال ، ملک نعیم یونین کونسل بسالی ، کرنل(ر) عابد ملک یونین کونسل بندہ، ڈاکٹر علی قدر یونین کونسل بگا شیخاں ،کرنل (ر) ظفر ملک یونین کونسل لوہدرہ،سہیل ترین یونین کونسل ساگری،چودھری شکیل وینس یونین کونسل مغل نے اپنے ایک بیان میں تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ روات، اعجاز قریشی نے راولپنڈی ضلع کے اس اہم تھانے میں چارج لیتے ہی جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے کمر کس لی۔ انہوں نے آتے ہی، منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور اب تک لاتعداد ایسے اڈوں کو نہ صرف بند کروا چکے ہیں بلکہ مجرموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تیز رفتاری سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈکیتی اور چوری کے مجرموں کے خلاف آپریشن کر کے نہ صرف مجرموں کو کیفر کردار تک پہچانے کی مکمل سعی کی ہے بلکہ ان گھناؤنے 

Show More

Related Articles

Back to top button