DailyNewsKahuta

Kahuta; Annual prize ceremony function held at School systems

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خداداد سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔سکول کے ننھے منھے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو، ملی نغمیں،تقاریر اور ڈرامیں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف مائر تعلیم راجہ فیصل کے تعلیمی ادارے خداداد سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ ، الفتح گروپ کے صدر ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،پی ٹی آئی کے رہنماء سردار مظہر اقبال ،راجہ اظہر آف علیوٹ ،ضمیر عباسی آف باڑہ ،راجہ فرغ ایوب ،ایم سفیر سمیت اساتذہ کرام عمائدین علاقہ اسکول کے بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے رنگ برنگے ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے اپنے خطاب میں ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ ، الفتح گروپ کے صدر ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے کہا کہ دنیا کی سرمایہ کاری بچوں پر خرچ کرنا ہے آج اگر ہم اپنے بچوں پر بہترین خرچ کریں گے تو کل یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہوں گے اور بچوں پر بہترین سرمایہ کاری ان کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے بچے ہمارے آنے والے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے آج بچوں کے لئے بہت خوشی کا دن ہے بچے اس دن کا سارا سال انتظار کرتے ہیں میں تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے دنیا بھر میں استاد کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دنیا بھر میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت اور استاد کی قدرومنزلت کو سمجھا ہے۔راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ مودی باز آجائے ہمارے ملک بچہ بچہ شہادت کے جذبے میں سر شار ہے اس موقع پر سکول کے پرنسپل راجہ فیصل نے بتایا کہ بہت کم عرصے میں خداداد سکول سسٹم میں ایک معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے ہمارے سکول نے 7سال کے انتہائی کم عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تمام حاضرین مجلس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہفتہ سپورٹس میں طا لبات کی بھر پور شرکت

Sports week being held at girls degree college

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہفتہ سپورٹس میں طا لبات کی بھر پور شرکت ۔ فرض شناس اور محنتی اساتذہ و پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی زیر سرپرستی گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ تعلیمی اور کھیلوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کے ہمراہ اول ،دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات ، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانے ہونگے ۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ایسی سرگرمیوں سے طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہیں ۔اور زندگی کے ہر میدان میںّ گے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گونمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کہوٹہ میں سپورٹس ویک کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامت سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ نے کیا ۔سپورٹس ویک میں سال اول سال دوم اور سال سوئم اور چہارم کی بچیوں نے بھرپور حصہ لیا آخر میں بہترین کھیل پیش کر کے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر مقررین نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ ، اساتذہ اور سٹاف کی شاندار کارکردگی اور طالبات کی عمدہ پرفارمنس پر مبارک باد دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں فروغ دینے میں موجودہ انتظامیہ اور کالج کی پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی کاوشیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button