Kallar SyedanDailyNews

Doberan Kallan; Social and political personality Ch Sher Zaman passed away in Dhok Sambal, Pind Bainso

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شیر زمان پنڈبینسو میں انتقال کر گئے

گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کے مدرس خضر حیات کے والد محترم سیاسی و سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے درینہ کارکن چوہدری شیر زمان خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کو انکے آبائی گاؤں پنڈ بینسو ڈہوک سنمبل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ صاحبزادہ پیر عمادالدین صدیقی آستانہ عالیہ نیریاں شریف کی امامت میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چیئرمین راجہ ندیم احمد، وائس چیئرمین ٹھیکدار محمد بشارت اور راجہ محمد حنیف، سابق ناظمین حاجی غلام ظہیر، راجہ محمد نواز، راجہ محمد ثقلین، سابق چیئرمین نمبردار محمد مشتاق، کونسلرز، سیاسی و سماجی،کاروباری شخصیات سمیت،علماء، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles