DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ex Interior Minister Ch Nisar Ali Khan addresses in village Harka, Rawat

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاروات کے قریب ہرکہ میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب

 سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیپو سلطان کو اپنا ہیرو مانتے ہیں اگر وہ یو ٹرن لے کر انگریزوں سے صلح کر لیتے تو اپنی جان بچا سکتے تھے مگر انہوں نے ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے ۔جنرل ضیا الحق ،غلام اسحاق خان ، محمد خان جونیجو اور نواز شریف کے سامنے بھی ہمیشہ حق بات کہی ،عوام نے مجھے ووٹ دئیے جو گنے ہی نہیں گے یہ سب میری “نہ” کا نتیجہ نکلا۔عمران خان میرے بچپن کے دوست ہیں مگر ان سے حکومت نہیں چل سکتی عمران خان اپنا غصہ اپوزیشن پر اتارنے کے بجائے مودی پر اتاریں ،صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھاؤں گاہر بارات کا مسافر نہیں بن سکتا مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز روات کے قریب ہرکہ میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین حاجی عبدالرزاق، چیئر مین صوبیدار عبدالخالق ، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ محمد صفدر کیانی، چیئر مین راجہ شہزاد یونس،چیئر مین چوہدری اشتیاق،چیئر مین سید عقیل حسین شاہ،چیئر مین چوہدری ضیا، چیئر مین وقار ڈار، چیئر مین ملک ناہید سلطان،چیئر مین چوہدری تنویر صدیق، چیئر مین ملک نور احمد نوری ،چیئر مین ملک لیاقت،چیئر مین چوہدری ساجد اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں اپنے اصولوں پر ڈٹا ہوا ہوں یہاں پانچ پانچ بار جماعتیں بدلنے والے جعلی ڈگریاں رکھنے والوں نا اہل لوگوں کی قیمت لگ جاتی ہے مگر میں برائے فروخت نہیں ہوں۔گزشتہ انتخابات سے پہلے اور بعد میں میری بہت اچھی قیمت لگی پر کشش پیشکشیں ہوئیں مگر یہ مجھے قبول نہیں ،میں اپنے اصولوں اور ضمیر کے ساتھ کھڑا ہوں عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے ۔میں نے اقتدار میں ہمیشہ حلقے کے لوگوں پر پیسہ لٹایا اسمبلی میں ملک اور عوام کی بات کی اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہمیشہ پیش پیش رہا بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد میں انہیں ایسی کھری کھری سنائیں کہ وہ کھانا کھائے بغیر بھارت پلٹ گئے۔اللہ نے مجھے سچ بولنے کی طاقت دی ہے میں نے اللہ کے کرم سے علاقہ کے لوگوں کی تقدیر بدلی ہے 1985سے آج تک علاقے میں جتنے تعمیر و ترقی کے کام ہوئے وہ میں نے کرائے ،سیاست کو کاروبار کا درجہ دینے والے ارب پتی بن گئے مگر میں نے سیاست کو مخلوق خدا کی خدمت کا ذریعہ بنایا ۔میں نے نیک نیتی سے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا مگر لوگ آج حالات دیکھ لیں ،میں نے 35برس میں کسی کی خوشامد یا چاپلوسی نہیں کی جنرل ضیاالحق ،غلام اسحاق خان ،محمد خان جونیجو اور میاں نواز شریف کے سامنے ہمیشہ حق بات کہی ۔مسلم لیگ کا تعارف میں نے کرایا مجھ سے پہلے اس علاقے میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جایا کرتی تھیں ،ن لیگ کی اینٹ میں نے نواز شریف اور دیگر آٹھ افراد کے ہمراہ رکھی ۔کچھ لوگوں نے میری قیمت لگانی چاہی بڑے بڑے عہدوں کی پیشکش ہوئی مگر میرا ایمان ڈگمگایا نہیں میں اگر آج وزیر ہوتا اور میرے سامنے ن لیگ کو بر ا بھلا کہا جاتا تو یہ نا مناسب بات تھی ۔میرے مخالفین پانچ پانچ جماعتیں بدل کر بھی آج اقتدار میں ہیں یہاں سچا اور کھوٹا دونوں مال بکتے ہیں لوگ گالم گلوچ کو کامیابی کا راستہ سمجھتے ہیں حرام حلال میں تمیز نہیں کی جاتی مگر مجھے اللہ اور نبی ﷺ کی خوشنودگی کے لیے سیاست کرنا زیادہ افضل ہے ۔اقتدار آنی جانی چیز ہے جس دن میں نے خود کو بیچ کر اقتدار حاصل کیا میں اسی دن اپنی نظروں سے گر جاؤں گا میرے حلقے کے لو گ انتخابات میں ہارے نہیں لوگوں نے مجھے ووٹ دئیے مگر یہ ووٹ گنے ہی نہیں گے مجھے اس کی وجہ کا بھی علم ہے ۔قومی اسمبلی میں میرا نتجہ تین ایام بعد آیا میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایسا ہو گا مگر جو کچھ بھی ہوا یہ میری ایک نہ کا نتیجہ ہے اور کسی مناسب وقت پر یہ سب کچھ بتا دوں گا۔قومی اسمبلی کے انتخابات میں میرے حلقے میں مداخلت کی گئی مگر صوبائی اسمبلی میں مداخلت سے گریز کیا گیا ،میں اپنے مقام پر کھڑا ہوں کوئی قیامت نہیں آئے گی یہ وقت بھی گزر جائے گا ۔مجھے الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی پیشکشیں ہوئیں اقتدار کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی عمران خان میرے بچپن کے دوست ہیں مگر ان سے حکومت نہیں چل سکتی جو بھی چیز حرام سے بنائی جائے وہ قائم نہیں رہ سکتی ،میں نے جنرل مشرف کے دور میں نو برس کا روزہ رکھا اپنی حکومت میں بھی شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے صرار کے باوجود وزارت داخلہ کا حلف نہیں اٹھایامیں آج بھی صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھاؤں گا حلف اٹھانے کا مقصد قومی اسمبلی کے نتائج کو تسلیم کرنا ہے اور میں ایسا ہر گز نہیں کروں گا۔ٹیکسلا میں میرا مخالفین سے مقابلہ تھا مگر یہاں پر تو مخالفین ایک دو سے زائد انتخابی جلسے بھی نہ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ عمران خان خود کو ایک جانب بااصول کہتے ہیں تو دوسری جانب یو ٹرن پر بھی فخر کرتے ہیں ،یو ٹرن موقع پرستی اور مفاد پرستی کا نام ہے ،ٹیپو سلطان نے سر کٹا دیا مگر انہوں نے عمران خان کی طرح انگریزوں سے صلح کر کے یوٹرن نہ لیا حالانکہ وہ ایسا کر کے اپنی جان بچا سکتے تھے ۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کے روز روات کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اختلافات تر کر کے قومی سیاستدانوں اور رہنماؤں کو یکجا کریں ،ان کا غصہ سیاستدانوں پر نہیں مودی پر اترنا چاہئیے ان کاایجنڈا اپوزیشن پر الزام تراشی نہیں قوم کو یکجا کرنے کا ہونا چاہئیے ۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بھارت سے کسی خیر کو توقع نہیں رکھنی چاہئیے ملک کو اندرونی طور پر مضبوط اور منظم کر کے ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے پلوامہ واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے لوگوں کی پکڑ دھکڑ پر شدید تحفظات ہیں حالیہ اقدامات سے دنیا کو ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ ماضی کی حکومتیں ایسا کرتی رہی ہیں بھار ت سے امن کے لیے وزیر اعظم کا منتیں کرنا درست بات نہیں آخری بال تک لڑنے کی بات کرنے والے عمران خان کو دوسرے ہی لمحے بھارت کی منتیں نہیں کرنی چاہئیے۔عمران خان یو ٹرن کے نام پر نئی نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں یوٹرن اصل میں موقع پرستی اور مفاد پرستی کا نام ہے ،عمران خان اور ان کے وزرا خود کو کنٹرول کریں اور بیان دیتے وقت سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں اور اپوزیشن کو برا بھلا کہنے کے بجائے مسائل پر توجہ دی جائے ۔انہوں نے میاں نواز شریف کی صحت کے بار ے میں پوچھے گے سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت کاملہ عطا کرے۔

Kallar Syedan; Ex Interior Minister Ch Nisar Ali Khan addressed in village Harka, Rawat, where large number of PML-N social and political personalities were present and told Imran Khan can run the government and should concentrate instead on Modi.

روات پولیس نے شیشہ مرکز پر چھاپہ مار کر15افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں

Total of 15 people arrested including mother and daughter smoking shisha in Rawat

روات پولیس نے شیشہ مرکز پر چھاپہ مار کر15افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں ۔روات پولیس کو مخبر نے اطلاع کی تھی کہ بحریہ ٹاؤن فیز 7اللہ ہو چوک کے ایک کیفے میں لڑکیاں لڑکے شیشہ پینے میں مصروف ہیں جس پر روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں سمیت پندرہ افرا د کو گرفتار کر لیا جن میں احتشام اکبر ، نعمان حسین ، تصور علی شاہ،محمد ندیم ،اسامہ مظفر، صلاح الدین ، عاقب خان، زاہد حسین، نور محمد ،اسامہ پرویز، حمزہ جاوید، ابراہیم لطیف ،محسن ،شہدا عباسی زوجہ راجہ غلام مرتضیٰ،سائرہ کنول دختر غلام مرتضیٰ شامل ہیں جبکہ شیشہ سینٹر کے مالک سمیت گیارہ کے قریب افراد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے آٹھ عدد ہکے ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

کلر سیداں پولیس نے جوے کی بازی الٹ دی 7جواری گرفتار جبکہ داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا

Seven gamblers arrested at Sahib Dhamiyal road 

 کلر سیداں پولیس نے جوے کی بازی الٹ دی 7جواری گرفتار جبکہ داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد قمر کو مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ صاحب دھمیال روڈ سے کچھ فاصلے پر واقع ایک کھلی جگہ پر منہاس پورہ نئی آبادی میں جھگیوں کے پاس رات 8 بجے کے قریب کافی تعداد میں لوگ بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف ہیں،اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی تو دیکھا چند اشخاص مکان کی دیوار کے باہر بلب کی روشنی میں چٹائی پر بیٹھ کر بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جنہیں گھیرا ڈال کر قابو کر محمد اعجاز سکنہ چیک بیلی خان،صفدر محمود،ارشد محمود،محمد فیاض،فیصل محمود سکنائے تریل،نزاکت علی سکنہ اسلام آباد،عامر مشتاق سکنہ روات کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ گیارہ ہزار پانچ سو روپے،پانچ عدد موبائل فونز اور 52,52تاش کے پتے قبضہ میں لے لئے گئے۔

شیخ راشد منظور عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Sheikh Rashid Manzoor returns from Umrah pilgrim 

 کلر سیداں کے نوجوان کاروباری شیخ راشد منظور عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ۔شیخ سلیمان شمسی ،مرزا وقاص، ندیم احمد صدیقی، اعجاز علوی اور شیخ نزاکت نے ائر پورٹ پر انہیں خوش آمدید کہا۔

چوہدری شیر زمان انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک سمبل پنڈ بینسو میں ہوئی

Ch Sher Zaman passed away in Dhok Sambal, Pind Bainso

 گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کے مدرس خضر حیات کے والد محترم چوہدری شیر زمان انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک سمبل پنڈ بینسو میں ہوئی جس میں صاحبزادہ پیر عمادالدین صدیقی آستانہ عالیہ نیریاں شریف ،چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چیئرمین راجہ ندیم احمد، ٹھیکدار محمد بشارت ،راجہ محمد حنیف، حاجی غلام ظہیر، راجہ محمد نواز، نمبردار محمد مشتاق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button