DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wahid welfare project, Nala Musalmana donate water cooler for primary school, Mamyal

واحد ویلفیئرپروجیکٹ کی جانب سے پرائمبری سکول ممیال کے لیے واٹر کو لر کا عطیہ

 واحد ویلفیئر پروجیکٹ نلہ مسلماناں کی جانب کی پرائمبری سکول ممیال کے لیے ایک عدد واٹر کو لر عطیہ، سکول انتظامیہ اور معززین علاقہ کا اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق رئیس مدرسہ پرائمبری سکول ممیال ماسٹر راجہ عابد جنجوعہ کی درخواست پر واحد ویلفیئر پروجیکٹ نلہ مسلماناں کے بانی حاجی راجہ محمدذین اور حافظ عبدالشکور کی جانب سے سکول کے لیے ایک عدد واٹر کولر عطیہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز سکول میں ایک تقریب منعقد ہو ئی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ماسٹر عابد جنجوعہ نے حاجی راجہ محمد ذین کی فلاحی خدمات پر خراج پیش کر تے ہو ئے ان کا شکریہ اد کیا ۔جنرل کو نسلر ممیا ل چوہدری نعمت علی خان نے حاجی راجہ محمدذین کی جانب سے دکھی انسانیت کو سراہا۔ اس موقع پر ماسٹر جا وید اقبال، ماسٹر عاشق ، محمد اسحاق، چوہدر ی عبدالعزیز، محمد رشید اور سکول کے اساتزہ محمد عرفان، ماسٹر مدثر اقبال، سردار محمد شعیب اور ماسٹر عقیل بھی موجود تھے۔ آخرمیں حافظ عبدالشکور نے خیر وبرکت کی دعاکی۔

Show More

Related Articles

Back to top button