DailyNewsKahuta

Kahuta; Social and political personality Raja Khan Majeed Khan of Leri sadly passed away

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید خان آف لہڑی وفات پا گئے

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید خان آف لہڑی وفات پا گئے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد نے اپنے درینہ ساتھی کو اپنے ہاتھوں سے تدفین کی ۔نمائندے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق یوسی لہڑی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید خان گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،چیئرمین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ، چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض جنجوعہ ،چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمدیونس ،چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ،وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمدظہور عباسی ، ممبر ان MCکہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ ،سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس ،سر ناظم قمر قریشی ، لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،جنرل کونسلرمحمد شبیر،جنرل کونسلرچوہدری محمد معروف ،حاجی منشی ریاض آف بیور ، چیئرمین محمد یٰسین آف سویڑی،راجہ کلیم آف سویڑی،جنرل کونسلرراجہ احمد نوازجنجوعہ ،جنرل کونسلرراجہ عباس پپو،جنرل کونسلر راجہ عرفان آف تھوہا،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ ناصر کیانی آف سموٹ، صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

کہوٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد وریلی کے دوران مین بازار کہوٹہ شہر میں شرکا

All parties public rally held in support of Pak Army 

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس میں علمائے دین ،ن لیگ ،پی پی پی ،پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی سمیت شہر معزز تاجرین اور عمائدین شہرنے بھر پور شر کت کی کہوٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد وریلی کے دوران مین بازار کہوٹہ شہر میں شرکاء ریلی کا شہر سے گزرنے والی درجنوں فوجی جوانوں کے ٹریلوں ، ٹرکوں اور جیپوں پر پولوں کی پتیاں نچھاور کرنے دوران شہریوں کی زبردست نعرے بازی اور جوش و خروش ۔کانفرنس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا ء کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔بھارت کا غرور اور تکبر ہمارے شاہینوں نے خاک میں ملا دیا۔ روس کے ٹکڑے ہوئے ۔وہ وقت دور نہیں۔جب بھارت کے بھی درجنوں ٹکڑے ہونگے ۔کہوٹہ کی تمام سیاسی جماعتیں مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کہوٹہ کے لوگوں کی80فیصد لوگ فوج میں ہیں۔ کہوٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ان خیالات کاا ظہار قدیر لائبریری ہال کہوٹہ کوآرڈینیٹرصدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ،چےئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، امیر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سیدزبیر احمد شاہ ، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد بشیر ، پی ٹی آئی تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ، رہنما جماعت اسلامی کونسلر ملک عبدالرؤف ،راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ ، راجہ وحید احمدخان، بریگیڈئیر (ر) جاوید ستی، جماعت اسلامی کے راجہ تنویر اختر ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، آصف ربانی قریشی ،، ایم زرین اعوان ، مولاناعبدالشکور حمادی، قاری عثمان عثمانی ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ ، سردار مسعود ، چےئر مین کھڈیوٹ سجاد ستی، چےئر مین دکھالی راجہ شوکت، چےئر مین پنجاڑ ظہور عباسی، چوہدری خالد ،ابرار احمد عباسی ،سردار مسعودجماعت اسلامی و دیگر نے کیا جبکہ کانفرنس میں چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق آف مٹور ، صدرکہوٹہ بار راجہ افشار ایڈووکیٹ، نثار احمدخان ، قاضی عبدالقیوم، قاری عثمان عثمانی ، ملک عبدالراؤف ،ملک شوکت مہان،صاحبزادہ ادریس ہاشمی، سردار ارشد مجید، قاری شیخ ،صدیق ،شیخ خالد ،حاجی سلیم ، عاصی جنجوعہ ،حامد للطیف ستی ،کاشف ستی ،ملک سعید پاکیزہ سویٹ ہاوس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قاہدین، مذہبی جماعتوں کے قائدین ، سول ڈیفنس ، صحافی برادری ،سول سوسائٹی کے سیکڑوں کارکنان ورکروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرانے پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔کانفرنس کے بعد ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جو کلر چوک میں ختم ہوئی۔ اس موقع پر پاک فوج زند آباد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گے ۔ریلی سے بھی مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں کی گاڑیاں گزری تو عوام نے اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر عارف قریشی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔

کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات حالیہ ملکی صورتحال پر راجہ ذاکر جنجوعہ ،راجہ عمران ، چوہدری اسد ، فرقان جنجوعہ ،تصد ق جنجوعہ ،راجہ بلال ،راجہ میران اور راجہ سفیر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے خلاف موثر کاروائی کر کے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر نے کی مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کے شائینوں کی کاروائی پر ان کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں پاکستانی قوم کا بچہ بچہ پا ک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ا ہے بھارت کسی غلط فہمی میں ناں رہے پاکستانی قوم کا عزم بلند اور حوصلہ زندہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی ٹو کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ذاکر جنجوعہ آف بگلہ راجگان چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن ،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، چوہدری اسدآف سموٹ ، فرقان جنجوعہ آف ممیام ،تصد ق جنجوعہ آف سلطان خیل ،انجینرراجہ بلال آف ڈھوک بنگیال ،راجہ میران آف چک مرزا اور راجہ سفیرجنجوعہ آف بڑوٹہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرع پوری قوم ملک و ملت کی سر بلندی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گئی پاک فوج نے گذشتہ روز بھارت کے خلاف جو کاروائی کی ہے یہ ہندوں بنیے کے لیے واضع پیغام ہے کہ جو جھوٹی کاروائی رات کے اندھیرے میں کی گئی پاکستانی فوج نے اس کا جواب دن کے اجالے میں دے کر یہ بتا دیا ہے کہ ہم جب چاہیں جہاں چاہیں دشمن کو نسبت و نہبو د کر سکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button