DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Education policy got ridiculous in government and Private institutions, exam results announced before 31st March

تعلیم پالیسی سرکاری اداروں میں مذاق بن گئی۔بعض تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاس کے بچوں کے نتائج کا اعلان کر دیا جبکہ بیشتر سرکاری تعلیمی ادارے 31 مار چ کو نتائج کا اعلان کریں گے

تعلیم پالیسی سرکاری اداروں میں مذاق بن گئی۔بعض تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاس کے بچوں کے نتائج کا اعلان کر دیا جبکہ بیشتر سرکاری تعلیمی ادارے 31 مار چ کو نتائج کا اعلان کریں گے۔فروری میں بچوں سے لئے گئے امتحانات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مارچ میں دوبارہ امتحانات لینے کے فیصلے پر اساتذہ سمیت بچوں اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حکومت پنجاب نے پہلے یکم مارچ کو تعلیم سال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت فروری میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد حکومت پنجاب نے یکم مارچ کی بجائے یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کے اعلان نے اساتذہ کو چکرا کر رکھ دیا۔بعض تعلیمی اداروں میں 28 فروری کو پہلی،دوسری،تیسری،چوتھی اور ساتوں کلاسز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ بیشتر تعلیمی اداروں کے سربراہان مارچ میں سالانہ امتحانات کے بعد 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کریں گے جس سے صورتحال مضحکہ خیز ہو گئی ہے۔ادھر حکومتی پالیسی کے برعکس نجی تعلیمی اداروں میں بھی امتحانی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔بعض سربراہان نئی تعلیم پالیسی پر گومگو کی صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ادھر ایسے والدین جن کے بچوں نے فروری کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی تھی کو مارچ کے امتحانات میں دوبارہ شامل کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے تعلیمی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan; Education policy got ridiculous in government and Private institutions, The private schools have announced the exam results, while the government run schools will announce on 3st March. The education department is asked to look in to crisis which is effecting parents and students.

محکمہ جنگلات کلر سیداں نے ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Forrest dept officials foil timber smuggling attempt 

محکمہ جنگلات کلر سیداں نے ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس ڈی ایف او سید مبشر حسین شاہ نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا کو بتایا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ رات کے وقت سرکاری جنگلات سے لکڑ چوری کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے بلاک آفیسر اصغر علی شاہ اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے چار عدد مشکوک ٹرکوں کو چیک کیا تو ان میں پلائی کی قیمتی لکڑ لوڈ کی ہوئی تھی جن کا ان کے پاس کوئی پرمٹ بھی نہ تھا جس پر ٹرک مالکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی جبکہ ایک ٹرک کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں لکڑی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

بدلتا ہوا نیا پاکستان جس میں ایف آئی آر ہی عدم پتہ کر دی جا تی ہے

Police fail to take action online stolen motorbike report registered by journalist Javed Iqbal

پنجاب پولیس کی آن لائن پھرتیاں ،مقامی صحافی کو اطلاع دی گئی کہ آپ کی درج کردہ ایف آئی آر عدم پتہ ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی جاوید اقبال نے چھبیس نومبر کو اپنے گھر کے باہر سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کی کلر سیداں پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ان کے موبائل فون پر پیغام بھیجا گیا کہ کلر سیداں پولیس نے آپ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 348/18درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔چار ماہ میں مسروقہ موٹر سائیکل تو برآمد نہ ہوا کہ صحافی جاوید اقبال کو محکمہ پولیس کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ آپ کے درج کردہ مقدمے کی ایف آئی آر عدم پتہ ہو چکی ہے یہ ہے بدلتا ہوا نیا پاکستان جس میں ایف آئی آر ہی عدم پتہ کر دی جا تی ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا 24 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

Sohail Mahboob of Saroha Chaudhrian dies of dengue virus 

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا 24 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔سروہا چوہدریاں کا 24 سالہ سہیل محبوب دو ماہ قبل ڈینگی کے مرض کا شکار ہو کر راولپنڈی ہسپتال میں کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔گزشتہ روز اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی چل بسا۔ 

کلرسیداں بار میں وکلا کے چیمبر اور گوجرخان بار میں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر ترجیح ھو گی

Lawyers chamber will be major priority at Kallar Bar

 نومنتخب جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ کلرسیداں بار میں وکلا کے چیمبر اور گوجرخان بار میں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر ترجیح ھو گی۔ وکلا برادری کی جانب سے دی گئی عزت کو کبھی بھول نہیں سکتا۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مبارک باد دینے آئے ھوئے مسعود بھٹی اور جاوید چشتی سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل ملک نے کہا کہ رول آف لا اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنی صلاحیتیں صرف کروں گا، وکلا کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انھوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان کے قوم سے خطاب کو سراہتے ھوئے کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ھے، وکلا برادری اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔ ھم امن پسند قوم ھیں لیکن کسی کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینا ھمارا حق ھے۔ انھوں نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے بھرپور تعاون پر وکلا کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کا بچہ بچہ ایمان کے جذبے سے سرشار اور پاکستان کی سلامتی کے لئے تیار بیٹھا ھے

Everone is ready for safe guard of the nation 

پاکستان تحریک انصاف ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے مودی نے آمدہ الیکشن میں اپنے کھوئی ہوئی ساکھ بچانے کے لئے پاکستان پر حملہ کر کے اپنی عوام کو بہلانا چاہا جس کا جواب پاکستان کی فوج نے اسے دیدیا ھے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان ایٹمی ملک ہے اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ الیکشن کے بعد مودی پر جو سنگین قسم کی چارج شیٹ بننے والی ھے اس سے بچنے کے لیے اس نے اپنے ناپاک عزام کا سہادا لے کر پاکستان پر حملہ کیا جس کے جواب میں اسے اپنے دو جنگی جہاز گنوانا پڑے۔پاکستانی قوم پاکستانی سیاستدان اور پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ھے۔بھارت ہوش کے ناخن لے اور سارے خطے کا امن جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ پاکستان کا بچہ بچہ ایمان کے جذبے سے سرشار اور پاکستان کی سلامتی کے لئے تیار بیٹھا ھے۔

قومیں تعلیم سے بنتی ہیں,طیبہ ماڈل سکول بھاٹہ کی پرنسپل میڈم شگفتہ

Nation are built on education, Madam Shagufta

طیبہ ماڈل سکول بھاٹہ کی پرنسپل میڈم شگفتہ نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم سے بنتی ہیں جنگوں سے نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ہو گا ہمیں آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور آراستہ کرنے کے لیے اپنی تمام کوششوں کوبروئے کار لانا ہو گا ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال میں لانا ہے آج کی نوجوان نسل ہی اس ملک و قوم کے معمار بنے گی۔اس موقع پر حاجی لیاقت حسین، حاجی کفایت حسین،محمد لیاقت،محبوب حسین،حاجی حامد،انعام الحق اور دیگر نے خطاب کیا،طلباء نے خاکے،تقریریں،ڈرامے،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button