DailyNewsOverseas news

Norway; Raja Ashiq Hussain congratulated for purchasing Shalimar restaurant in Oslo

ناروے۔ چوہدری اسماعیل سرور ، چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور راجہ عاشق حسین کو شالیمار ریسٹورینٹ خریدنے پر مبارکباد

 ناروے کے ممتاز سماجی رہنما اور پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور ، سی ای اوکبابش اوریجنل چوہدری قمر عباس ٹوانہ، ایم ڈی کبابش اوریجنل راجہ عاشق حسین کے اوسلو کے معروف ریسٹورینٹ شالیمار کو خریدنے پر ناروے میں مقیم پاکستانی سفیر ظہیر پرویز خان، چوہدری صلابت علی صدر تہال اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ، معروف ثناء خواں عبدالمنان، ناصر اکبر، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر مبشر بنارس ممبر ا وسلو سٹی کونسل ، عقیل قادرممتاز صحافی اور نمائندہ دنیا نیوز ناروے، چوہدری پرویز اختر بھٹی صدر اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے، محمد عمران اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی اور انکی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چوہدری اسماعیل سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ کا افتتاح 28 فروری کو 4 بجے ہو گا اوراس دن شام 8 بجے تک آنے والے تمام مہمانوں کے لیے کھانا فری دستیاب ہو گا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button