DailyNewsKallar Syedan

Manianda; Ch M Younis of Coventry, UK organises 3 day annual free eye camp in Dhok Galli Wali

سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد حاجی چوہدری محمد یونس منہاس یو کے کی رہائش گاہ پر کیا جا رہا ہے

منیاندہ ڈھوک گلی والی،28,27فروری اور یکم مارچ ۲۰۱۹ کو سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں سفید موتئے کے جدید آلات سے آپریشن ہوں گئے،اس کے ساتھ ہیپٹائٹیس بی،سی،شوگر کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گئے،جن افراد کے آپریشن نہیں ہوں گئے ان کو نظر کی مفت عینکیں فراہم کی جائیں گی،کھانا،رہائش کی مفت سہولیات دی جائیں گی،کسی قسم کا کوئی چارج نہیں ہو گا،پہلے دن کیمپ کا آغاز ڈھوک گلی والی منیاندہ صبح سے ہو گا،دن تین بجے نارہ کہوٹہ میں شام تک کیمپ ہو گا،دوسرے دن بھی دن دوبجے تک منیاندہ اور تین بجے موضع بناہل میں کیمپ لگایا جائے گا،تمام آپریشن روزانہ رہائشگاہ حاجی چوہدری محمد یونس منہاس ڈھوک گلی والی میں ہوں گئے،تیسرے دن مکمل منیاندہ میں کیمپ ہو گا ،جس میں برطانیہ سے ماہر امراض چشم مریضوں کا معائنہ کریں گئے،تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ اپنے آس پاس مستحق افراد کو اس کیمپ کے بارے میں معلومات دیں ،ہو سکتا ہے کہ کوئی مستحق آپ کی معلومات پر علاج سے مستفید ہو سکے۔

For full details please watch video below…

Show More

Related Articles

Back to top button