DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inflation hitting hard as grocery prices go out of roof, Tomatoes being sold more then Dollar price

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ۔ٹماٹر ڈالر سے بھی مہنگا 160روپے کلو فروخت ہونے لگا

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ۔ٹماٹر ڈالر سے بھی مہنگا 160روپے کلو فروخت ہونے لگا ۔اسی طرح سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا۔ دودھ دیہی 110سے 130جبکہ چائے کا کپ 30روپے سے 60روپے تک ہو گیا۔ ہوٹلوں میں باسی اور مضر صحت کھانے من مانے ریٹ پر فروخت ہونے لگے۔ چھوٹا گوشت ساڑھے چھ سو کے بجائے ہزار روپے ۔جبکہ بڑا گوشت 400سے لیکر600تک فروخت ہو رہا ہے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ عوام حکومت سے سوال کرتے ہیں ۔کہ کیا عوام نے آپ کو اس لیے وؤٹ دیے تھے۔ کہ گیس بجلی کے بلوں میں سو فیصد سے زاہد اضافہ کیا جائے ۔مہنگائی کر کے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جائے آئے روز ٹیکس لگائے جائیں عوام علاقہ نے منتخب نمائندوں ڈی سی او راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ تاجروں کو ریٹ رسٹ پر سامان فروخت کا پابند بنایا جائے ۔زاہد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہوٹلوں بیکریوں مٹھائی کے کارخانوں کو چیک کیا جائے ۔جہاں مضر صحت چیزیں تیار ہوتی ہیں۔ انتظامیہ شہر کا دورہ کرے اور دو نمبر چیزیں مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے ۔

Kahuta; Inflation is hitting hard at Kahuta bazaar and the rest of Pothwar region as grocery prices go out of roof, Tomatoes are being sold at 160 Rps per kg more then Dollar current value. The local authorities are also asked to take notice that shopkeepers are also putting the prices more then they should and action should be taken.

سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان کا کامیاب دورہ پاکستان

PM Imran Khan credited with successful Prince Mohammad Bin Suliman Pakistan tour

تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضی اور صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان کا کامیاب دورہ پاکستان۔ اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے وزیر اعظم عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہزاروں قیدیوں کو رہا اور ویزہ فیس میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا مشکل وقت گزر گیا ۔بہت جلد پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔ نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بلندیوں تک جانے والی دوستی میں کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان انکی بینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ دنیا کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔اور اب عمران خان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کے مسائل حل ہونگے اور تمام وعدے پورے ہونگے۔

تعزیت

سول جج و مجسٹریٹ دفعہ 30رائے پرویز سلطان کی والدہ کی وفات پر صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بار کے ممبران وکلاء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وکلاء نے سول جج کہوٹہ رائے پرویز سلطان کی والدہ کی وفات ، سنیئر ایڈووکیٹ راجہ سعید احمد کے سمدھی صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ کے ماموں کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے فاتحہ بھی کی گئی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button