DailyNews

Slough; Millad held in memory of late M Awais who sadly passed away

محمد اویس کے ایصالو ثواب کے سلسلے میں محفل میلاد اہتمام

سلاو ڈاہمند روڈ مسجد میں مرحوم محمد اویس کے ایصال و ثواب کے لیے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مردوں اور عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی پیاری آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس کے بعد علما کرام نے بہت ہی اچھے انداز میں اردو اور انگلش میں خطاب کیے حافظ اسرار صاحب نے نقابت کے فرائض انجام دیے مرحوم اویس جو گزشتہ روز انتقال کر گیا اس نے اپنی زندگی میں ہی اس محفل کا اہتمام کیا تھا مگر اس محفل سے کچھ دن قبل ہی اس عارضی دنیا کو چھوڑ گیا مرحوم اویس کی سالگرہ کا دن تھا اس نے اپنی سالگرہ کے دن میلاد منانے کا ارادہ کیس تھا مرحوم سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھا ماں باپ کے لیے اس معصوم کی وفات بڑا صدمہ ہے دعا ہے اللہ تعالی اویس کو جنت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

https://www.facebook.com/pothwar.com.official/videos/267925477435640/

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button