DailyNewsKallar Syedan

Sir sooba shah; Tree plantation campaign starts

سرصوبہ شاہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب وپارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد،حاجی محمد غیاث کھوکھر ،حاجی محمد جاوید کھوکھرنے سرصوبہ شاہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر بابو ظفراقبال ممیام،حاجی محمد ادریس،حاجی محمد اشتیاق کھوکھر،صوبیدار ماسڑ امجد کھوکھر،راجہ محمد اسلم،عبدالقدوس بٹ،محمد فاروق کھوکھر،حافظ عبدالرحمن بھی موجود تھے اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی پنجاب وپارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد نے کہاشجرکاری مہم نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے پودے ماحوم کی آلودگی کو ختم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے اس میں عوام کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button