DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Five men accused of abusing cashier at petrol station on Doberan road

پٹرول پمپ پر کام کرنے والے پانچ نوجوان ملزمان نے اٹھارہ سالہ کیشئر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پٹرول پمپ پر کام کرنے والے پانچ نوجوان ملزمان نے اٹھارہ سالہ کیشئر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،کلر سیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔یہ افسوس ناک واقع کلر سیداں دوبیرن روڈ پر واقع کے پٹرول پمپ پر پیش آیا جہاں متاثرہ لڑکے کے والد امتیاز علی سکنہ چکوٹھی (آزاد کشمیر) نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا ذیشان امتیاز پٹرول پمپ پر بطور کیشئر کام کرتا ہے کیساتھ پٹرول پمپ پر کام کرنے والے دیگر ملازمین جن میں مصور الہی،علی رضا،ناصر محمود،نور العین اورفیضان خان سکنائے جنڈ اٹک شامل ہیں نے گزشتہ رات زبردستی اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ 25 ہزار روپے سے زائد کی رقم جو کہ اس کے پاس پٹرول پمپ کی کیش تھی چھین لی کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Kallar Syedan; Imtiaz Ali of village Chakothi, Azad Kashmir has registered police report against five men who allegedly abused his son Zeeshan Imtiaz and stealing 25,000 Rps from him.

پوری قوم کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے

The whole nation stands with Mian Nawaz Sharif, Haji Ikhlaq Hussain

مسلم لیگ ن کے رکن بلدیہ کلر سیداں حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور انجنئیر قمر الاسلام راجہ کی ضمانت پر رہائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ نیب نے ان کے خلاف کسی کے اشاروں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے من گھڑت کیس بنائے تھے جس کا مقصد مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگا کر پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا تھا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک نے ہمیشہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی موٹر ویز ،میٹرو ،ائر پورٹ اور شاہرات مسلم لیگ ن نے بنائیں ملک کو دہشتگردی اور انرجی بحران سے نجات دلائی مگر ایک گہری ساز ش کے تحت مسلم لیگ ن کو اقتدار سے الگ رکھا گیا۔پی ٹی آئی کی حکومت آٹھ ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنے کے علاوہ کوئی بھی عوامی فلاح کا کام نہ کر سکی ۔انہوں نے واضع کیا کہ پوری قوم کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔

پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سردار محمد اسرار افضل کی دختر کی رخصتی کی تقریب

Wedding of daughter of ASI Sardar M Israr Afzal held at shaadi hall, Mandra

پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سردار محمد اسرار افضل کی دختر کی رخصتی کی تقریب مندرہ شادی ہال میں ہوئی جس میں دربار عالیہ بنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید جابر حسین شاہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص ، راجہ اختر حمید، انسپکٹر چوہدری مہدی،چیئر مین راجہ محمد ذوالفقار، چیئر مین چوہدری محمد رمضان، راجہ امجد، چوہدری محمد یونس، اجمل رضا بھٹی، چوہدری توقیر اسلم ،شیر افگن قریشی ، مسعود بھٹی، راجہ ناصر منہاس، عزیز احمد پاشا اور دیگر نے شرکت کی ۔

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب چیئر مین ہارون کمال ہاشمی کو دلی مبارکباد

Haroon Kamal Hashmi congratulated by party workers 

پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی،میڈم نبیلہ انعام ،سید غیور ،ناصر جاوید، رضوان اعوان، تصور ضیا ،احسن سیٹھی، غلام مرتضیٰ چوہدری،طلال سیال،راجہ ساجد جاوید،ندیم مرزا ،راجہ حسن اختر، راجہ اظہر، یاسر منظور، شہزاد انور، یاسر منہاس،شاہد محمود ،انوار الحق ،حاجی راجہ غلام احمد ،عثمان شاہد ،چوہدری سہیل مظہر،بلال حسین، آصف محمود کیانی،راجہ ہارون جنجوعہ، شکیل حسین، خلیل جنجوعہ،جنید نصیر،تنویر قریشی اور دیگر نے پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب چیئر مین ہارون کمال ہاشمی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ایک کارکن کو ڈویژن سطح کا عہدہ دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں جس پر کارکن قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مڈل کے سالانہ امتحانات میں پی ای ای ایف کی جانب سے اٹھارہ ہزار چار سو روپیہ فی طالبہ وظیفہ

Scholarship given to four students at girls high school

نیشنل ماڈل گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی چار طالبات سویرہ ناز ،شائزہ شبیر ،ثمن شہزاد اور نایاب قاسم کو مڈل کے سالانہ امتحانات میں کی جانب سے اٹھارہ ہزار چار سو روپیہ فی طالبہ وظیفہ دیا گیا ہے ۔

زوہیب خالد کی دعوت ولیمہ چوآخالصہ میں ہوئی
Wedding of Zohaib Khalid celebrated in Choa Khalsa

پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے سر گرم کارکن حوالدار محمود علی کے پوتے اور ہانگ کانگ میں مقیم خالد محمود جنجوعہ کے بیٹے زوہیب خالد کی دعوت ولیمہ چوآخالصہ میں ہوئی جس میں پیر سید حسن ناصر نقوی ، راجہ قمر مسعود، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چوہدری غلام شبیر، شیخ غلام شبیر، چوہدری توقیر اسلم، راجہ محمد زاہد، صوبیدار میجر عبدالرزاق، چوہدری ابرار، راجہ داؤد اکبر، شیخ قلب عباس، قاضی سہیل افتخار ،غلام فرید ناز،حاجی محمد امین ،حاجی محمد خالد، چوہدری عظیم، ماسٹر محمد شفیق ،چوہدری رمضان اور دیگرنے شرکت کی۔

راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ ،چوہدری محمد ظفر اور چوہدری محمد ظہیر کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ میرہ موہڑہ میں ادا کی گئی

Sister of Raja Abdul Latif passed away in Maira Morra

سابو وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ ،چوہدری محمد ظفر اور چوہدری محمد ظہیر کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ میرہ موہڑہ میں ادا کی گئی جس میں بانی صوبہ پوٹھوہار تحریک امریز حیدر، چیئر مین ملک جہانگیر،چیئر مین محمد عمران جرائی،چیئر مین راجہ شمس،چیئر مین راجہ اورنگزیب چہان، چیئر مین چوہدری محمد خلیل تخت پڑی ،چیئر مین عامر جمشید،چیئر مین راجہ شہزاد یونس، چیئر مین راجہ عبدالرزاق ترائیہ ، چیئر مین عبدالخالق بندہ ،چیئر مین دوست محمد مہمند، شیخ ساجد الرحمان،چوہدری اویس افتخار چکری، حاجی اظہر حسین آزاد، صوبیدار میجر محمد مشتاق رپیال،چوہدری محمد ریاض، محمد اقبال،چوہدری جنید لوہدرہ اور دیگر نے شرکت کی۔

پریس کلب کلر سیداں کے صدر چوہدری عامر کمبوہ کے تایا چوہدری محمد حنیف کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch M Hanif uncle of Ch Amir Khambo passed away

پریس کلب کلر سیداں کے صدر چوہدری عامر کمبوہ کے تایا چوہدری محمد حنیف کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض، عابد حسین زاہدی، عاطف اعجاز بٹ، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین کے علاوہ محمد اعجاز بٹ، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، زین العابدین، مولانا احسان اللہ چکیالوی ،مسعود بھٹی، نوید مغل، حسن سرائیکی ، تنویر شیرازی، چوہدری توقیر اسلم، صغیر بھولا، شیخ خورشید احمد کے علاوہ تاجروں ،صحافیوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button