DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Ch Hamayoun Farooq namaz e janaza held in Dhok Bhathi

چیرمین راجہ ندیم احمد کے برادرنسبتی چوہدری ہمایوں فاروق کو سپر دخاک کر دیا گیا

چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے برادر نسبتی ، سابق وائس چیرمین چوہدری محمد فاروق کے صاحبزادے اور چوہدری نصرت اقبال کے بھتیجے چوہدری ہمایوں فاروق کو ڈھوک بھٹھی سکوٹ میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ گزشتہ روز چار روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدانتقال کر گئے تھے۔نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ چیرمین مسلم لیگ(ن) راجہ محمد ظفرالحق، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض، سابق ٹا ون ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، چوہدری محمد عظیم، سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، چیرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبدالقدوس، چیرمین پرویز قادری، چیرمین راحت حسین شاہ، چیرمین چوہدری شفقت محمود، چیرمین چوہدری صداقت حسین، چیرمین عامر مظہر، چیرمین صفدر کیانی،اعجاز بٹ، عاطف بٹ، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ بشارت ، سابق نائب ناظم راجہ مجید احمد سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button