AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Ch M Sabir advocate elected President unopposed at Bar association elections

بار ایسوسی ایشن بلا مقابلہ عہدیداران کا چناؤ :صدر بار چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ

الیکشن 2019۔20 بار ایسوسی ایشن بلا مقابلہ عہدیداران کا چناؤ :صدر بار چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ، نائب صدرسید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عدنان فاضل ایڈووکیٹ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی
عامر جمیل انصاری ایڈووکیٹ کو منتخب ہونے پر اور چیئرمین الیکشن بورڈکو احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام
دینے پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

عالمی انجمنِ گوجری زبان وادب کا ایک تعزیتی اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر جمیل احمد کھٹانہ منعقد ہوا جس میں معروف شاعرہ ومحققہ عابدہ عالم آبیؔ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی علمی وادبی خدمات پر ان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر نذیر مسکینؔ ، پروفیسرسجاد حسین ، پروفیسر حیدر علی ، پروفیسر خضر حیات ، پروفیسر شاہد سلطان اور چودھری منیر احمدنے شرکت کی۔

ریفک پولیس کی من مانیاں عروج پر ناکے لگا کر گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو چالان شہری اور۔گاڑی مالکان کا جینا محال۔تفصیلات کے مطابق انب سبزی منڈی اور بھلوٹ میں ٹریفک پولیس آئے روز ناکہ لگا کر شہریوں اور قریب آبادی ایریا میں بسنے والوں کو زبردستی چالان کرنے لگی۔ شہریوں نے ایف ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے شہریوں نے مزید کہا جب گھروں سے کام کاج کے لیے گلی محلوں سے نکلتے ہیں ٹریفک پولیس کھڑی ہوتی ہے ہمیں روک کر زبردستی چالان کردیتی ہے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کو مین بازاروں میں ہونا چاہیے جہاں پر ٹریفک جام رہتی ہے اور اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کو زبردستی چالان کرتے ہیں۔ تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے ٹریفک پولیس کے نظام کو فلفور بہتر کیا جائے تاکہ عوام علاقہ کو ریلیف مل سکے۔

ڈڈیال میں پینے کا پانی سپلائی کرنے والے پائپ گندگی اور جراثیم اگلنے لگے اور گھر گھر موت سپلائی ہورہی ہے متعلقہ ذمہ دار محکمہ لمبی تان کر سو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے تمام سیکٹرز میں پانی سپلائی کرنے والے مین پائپ کے کنٹرول وال غائب ہو چکے ہیں اور محکمے کے اہلکاروں نے اپنی مہارت اور کمال ہنر مندی سے غائب وال ہونے کی وجہ سے پانی ضائع ہو رہا ہے۔ محلے کے مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ محکمہ واٹر سپلائی اس بات سے آگاہ ہے مگر نیا وال لگانے سے قاصر ہے جس کے نتیجے میں گندگی گھر کی ٹینکیوں میں آتی ہے۔ محکمہ کی توجہ متعدد بار اس طرف دلائی گئی مگر آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے باقی علاقوں میں بھی یہی حال ہے اور محکمہ واٹر سپلائی اس سے صرف نظر کرتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹ جاری کئے ہوئے آرام فرما ہے۔ عوام علاقہ نے اس غفلت پر متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے خوالہ سے خصوصی تقریب گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد میں منعقد کی گئی صدر معلم مرزا عبدالسلام نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے کا امن اور ترقی ہر وقت خطر ے میں ہے اقوام متحد ہ کو اپنی قر ار دادوں کے مطابق اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرناچاہے اور عالمی طاقتوں کو چاہے کہ وہ متحدہو کر کشمیر یوں کو ان کا حق دلوانا چاہے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت جماعت نہم کے طالب علم حافظ محمد ظاہر کے پیش کی جبکہ نعت جماعت نہم کے طالب علم محمد سیلم نے پیش کی ملی ترانہ جماعت چہارم کے طلبہ محمد حسنین اور حماد خان نے پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن اندازمیں ادا کئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے کشمیر پربھارت کے جابران روےئے پر عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہے کشمیر کا فیصلہ رائے شماری سے کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے سنےئر مدرس محمد مشتاق نے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے انتہاظلم ڈھار ہا ہے نہتے کشمیریوں پر ہرروزبار وداور گولیوں سے حملے کئے جارہے ہیں جبکہ عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں آخر میں صدرمعلم کی قیادت میں ایک ریلی بھی نکالیاور کشمیریوں کے حق میں بھارت کے خلاف شدید نعر ہ بازی کی گئی سب نے ملکر یکجہتی کا مظاہر کرتے ہو ئے ہاتھوں کی زنجیربھی بنائی گئی پروگرام کے آخر اختیام پر قاری محمد رفیق نے ملک اور کشمیر کے امن اور سلامتی کے لئے دعا کروائی اہل علاقہ نے اساتذہ اور طلبہ کے اس اقدام کو بہت سراہا ہے 

گورنمنٹ ایلمنٹری کالج میرپور میں پرائمری مددسین کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا یہ ورکشاپ تقر بیاً15روز تک جارہی رہی جسکے دوران ماہرین مضامین اور ڈسٹرکٹ ایچوکیشن آفیسرمیرپور راجہ طارق محمود خان نے انگریزی ،راضی ،سائنس ،ارودکے مضامین کے متعلق بہت مفید لیکچر دےئے اور اساتذہ کی کارکردگی بہتری لانے کی کوشش کی گئی اختیامی تقریب کی صدارت پرنسپل ایلمنٹری کالج میرپور راجہ طارق محمود ،DEOمیرپور زبیراختر طاہر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولزمیرپور تھے تقریب کا آغازتلاوت قرآب پاک سے ہواتلاوت حافظ محمد طارق مدرس نے پیش کی جبکہ نعت مدرس کبیر حسین کیانی ورکشاپ کے بارے میں مکمل رپورٹ مدرس علی رضاشاہ نے پیش کی اسٹیج سیکرٹری مدرس ماسٹر عبدالمالک نے انجام دےئے انہوں نے ڈوثرنل ڈائریکٹر سکولزاور DEOمیرپور اور پرنسپل ایلمنٹری کالج کا کامیاب ورکشاپ پر شکریہ ادا کیا مقررین سیکرٹری ایلمنٹری بورڈمیرپور آصف جرال اور خلیق لزمان نے حلقہ ڈڈیال سے آئے ہو ئے پرائمری مدرسین کا کامیاب ورکشاپ پر تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا زبیر اختر طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولزنے تما ساتذہ سے کہا وہ اپنے اپنے اداروں میں جاکر نئے جذبہ کیساتھ تعلیم دیں ڈوثرنل ڈائریکٹر سکولزصاحبزاد ابرار حسین شاہ نے تمام مدرسین کو ورکشاپ میں شرکت کرنے پر مبارک بادپیش کی اور کہا میں آپ کے اداروں میں جاکر جائز ہ لوگا کہ آپ اب کسی انداز سے طلبہ کی تعلیم وتربیت کررہے ہیں اور ساتذہ کے مسائل حل کروانے کا بھی یقین دلوایا اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل راشد واجہ قریشی نے تمام ساتذہ کا اور ماہرین مضامین کا شکریہ ادا کیا جنوں نے اس ورکشاپ کو کامیاب کروانے آخرمیں حلقہ ڈڈیال کے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے 

 ڈھانگری بہادر ڈھوک مقدم بہادر کے سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدمحبوب کے والدمحترم چودھری محمدمختیارطویل علالت کے بعدرضائے الہی سے وفات گئے مرحوم کونئی آبادی ڈھانگری بہادر میں سپرد خاک کیاگیامرحوم کی نمازجنازہ ڈھانگری بہادر ڈھوک مقد م بہادر میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں حاجی چودھری سکندراعظم ایس ایچ او پولیس سٹی تھانہ سٹی میرپور حاجی چودھر ی محمدسلیم منشی چودھری عبدالرشید حاجی محمدرفیق حاجی شان علی چودھری منیراختر چودھری جاویداقبال سعید چودھری عابدعلی عابدحاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری محسن نذر ٹھیکیدار چودھری محمدزیب ٹھیکیدار چودھری کامران زیب ڈاکٹرچودھری محمدفاروق ڈاکٹرچودھری محمدریاض حاجی چودھری محمدنواز کامران نواز سہیل احمدخان چودھری عثمان رمضان چودھری لقمان رمضان چودھری محمدشکیل چودھری راشدمحمودچودھری محمدمحمودچودھری محمدشمیدجان اللہ دتہ بسمل چودھری معظم علی نائب صدرچکسواری پریس کلب سمیت زندگی کے تما م شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی 

 ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان منشی چودھری عبدالرشیدچودھری منیر اخترحاجی چودھری محمدسلیم چودھری غضنفراقبال اورچودھری محمداعظم لالہ مندری نے محمدشکیل اعوان سینئرمدرس گورنمنٹ ہائی سکول چکسوار ی کے چھوٹے بھائی محمدحنیف کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button