DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Farewell party held for Post master Nala Musalmana Yasir Mahmood Raja

پوسٹ ماسٹریاسر محمودراجہ کے اعزاز میں کپٹن چوہدری منظور حسین اور محمد صغیرکی جانب سے الوداعی پارٹی،مزاحیہ اشعار پوٹھواری میں

پوسٹ ماسٹریاسر محمودراجہ کے اعزاز میں کپٹن چوہدری منظور حسین اور محمد صغیرکی جانب سے الوداعی پارٹی،مزاحیہ اشعار پوٹھواری میں
اداروں میں تو الوداعی پارٹیوں کا اہتمام کرنا ایک روایت ہے لیکن ذاتی حیثیت میں کم ہی ایسا ہوتا ہے، یاسر محمود راجہ نے بحیثیت پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں میں تین سال کا عرصہ گذارہ جس میں انہوں نے خاص کر بیوہ خواتین اور یتیموں کی پنشن کے لئے بہت ہی اچھے اور دیرپا انتظام کئے،نلہ مسلماناں کا شمار تحصیل کلر سیداں کے دور افتادہ گاؤں میں ہوتا ہے ،یہاں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں لیکن انہوں نے اپنی محنت اور پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دیا،جس کا ثبوت کے ان کو الوداع کرنے کے لئے جہاں پر لو کل افراد آئے وہاں پر پاکستان پوسٹ کے کثیر تعداد میں افسیر نے شرکت کی اور اس پر وقار مگر سادہ تقریب کو چار چاند لگا دئیے،اس تقریب کا انتظام سماجی شخصیت کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،محمد صغیر اور دوستوں نے رہائش گاہ پر کیا،یاسر محمود راجہ نے پذیرائی پر تمام اہلیان علاقہ اور پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر سابق پوسٹ ماسٹر جی پی او کہوٹہ تنویر احمد مغل،اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جی پی او کہوٹہ ادریس العزیز،پوسٹ ماسٹر عبد الطیف،پوسٹ ماسٹر طارق شریف،پوسٹ ماسٹر محمد الیاس،پوسٹ ماسٹر عابد محمود جنجوعہ،پوسٹ ماسٹر تیمور احمد ہاشمی،ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر ،سابق ناظم محمد اشرف ، کپٹن محمد افسر،سابق نائب ناظم صوبیدار منظور حسین،جنرل کونسلر محمد اشفاق بھٹی ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی، ماسٹر ملک محمد اشفاق،نمبردار انصر محمود،چوہدری شاہد منظور،یاسر محفوظ ،محمد سعید سوغات بیکرز ،راشد محمود راجہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،طالب حسین نمبل،چوہدری مہربان خان،چوہدری ابرار پپو،چوہدری شیر افضل،حاجی محمد الیاس سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین اور محمد صغیر کی جانب سے مہمان گرامی کے لئے لنچ کا بہترین انتظام کیا گیا تھا،پوسٹ ماسٹ عابد جنجوعہ نے مزاحیہ اشعار سے مہمان گرامی کو خوب لطف اندوز کیا جو کہ ویڈیو میں موجود ہیں۔

Kallar Syedan; A Farewell party was held for Post master Nala Musalmana Yasir Mahmood Raja, For full details please watch video below..

 

Show More

Related Articles

Back to top button