DailyNews

Rawalpindi; Ahsan Ali from Dubai shot dead in Transformer Chauk, Sadiq Abbad

تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں دبئی سے آنیوالے 28سالہ نوجوان احسن علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

مختلف علاقوں میں ایک نوعمر لڑکے سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں دبئی سے آنیوالے 28سالہ نوجوان احسن علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر 22سالہ محسن ولد شفقت کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ اسے پیٹ میں دو گولیاں لگیں۔ چوکی اڈیالہ کے علاقہ میں سواں نالے سے ایک نامعلوم 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ چکری روڈ پر 35سالہ عمران عثمانی کو لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایچ آئی یو صدر سرکل کے سب انسپکٹر مرزا مختار نے بتایا کہ سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گھر کی چھت پر کھیلنے والا نوعمر لڑکا کلاشنکوف کی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا۔ ایس ایچ او پیرودھائی انسپکٹر راجہ عبدالرشید کے مطابق 8سالہ مدثر مدنی مسجد میں گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا۔
Show More

Related Articles

Back to top button