DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Five Cockerill fight gamblers arrested by police in Bishondote

کلر سیداں پولیس نے بشندوٹ کے قریب چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی اور پانچ افراد کو گرفتار

کلر سیداں پولیس نے بشندوٹ کے قریب چھاپہ مار کر جوئے کی بازی الٹ دی اور پانچ افراد کو گرفتارکر لیا ،تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس کا اطلاع ملی کہ بشندوٹ کے قریب کھلی جگہ پر طالب کیانی وغیرہ مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے ہیں جس پر چوکپنڈوری چوکی انچارج راجہ محمد ارفاد ،خرم شہزاد،حسن ریاض، محمد ہارون، محمد بلال، ظفر عباس، محمد آصف نے چھاپہ مارا تو کافی تعداد میں لوگ مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے جنہوں نے پولیس کودیکھتے ہی دوڑیں لگا دیں پولیس نے عثمان ولد الیاس،مسعود ولد اسلم، احمد اشفاق ولد اشفاق ساکنان ضلع جہلم، قاسم ولد کرامت ، یاسر عرفات ولد نذیر ساکنان ضلع گجرات کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے اس موقع پر چوبیس ہزار روپے کی نقدی اور پانچ موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; Five gamblers were arrested by police in Bishondote, The local gamblers had organised Cockerill fight, Kallar police arrived and arrested the gamblers along with their Cockerill and taken to police station.

کلر سیداں کے قریب رات کو زبر دست فائرنگ پر کلر سیداں اور ایلیٹ پولیس کاگاؤں کنوہا میں چھاپہ

Police raid Kanoha after reported air firing 

کلر سیداں کے قریب رات کو زبر دست فائرنگ 15پر اطلاع ملنے کے بعد کلر سیداں اور ایلیٹ پولیس کاگاؤں کنوہا میں چھاپہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 15پر کال کر کے اطلاع دی گئی کہ گاؤں کنوہا میں اشتہاری ملزمان اندھا دھند فائرنگ میں مصروف ہیں جس پر ایلیٹ فورس اور کلر سیداں پولیس نے مشترکہ طور پر اشتہاری مجرمان کے گھر پر چھاپہ مارا تو ان کے گھر پر تالے لگے تھے اور گھر کے اندر کوئی موجود نہ تھا جس پر پولیس کسی گرفتاری کے بغیر ہی پلٹ آئی ملزمان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی ۔

مرید چوک کلر سیداں میں واقع کریانہ اسٹور میں چوری کی واردات

Javed grocery store burgled in Mureed Chauk 

مرید چوک کلر سیداں میں واقع کریانہ اسٹور میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان دکان کا شٹر توڑ کر اس میں موجود پانچ لاکھ روپے کی نقدی لے اڑے۔ پولیس نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔جاوید نے بتایا کہ اس نے مرید چوک کلر سیداں میں کریانہ سٹور کی دکان قائم کر رکھی ہے۔ہفتہ کی شام دکان بند کر کے وہ اپنے گھر چلے گئے اور صبح آ کر دیکھا تو دکان کا شٹر ٹوٹا ہوا تھا جبکہ مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان میں رکھی گئی پانچ لاکھ روپے کی کیش بھی موجود نہیں۔

کلر سیداں یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حسن سرائیکی ،ماسٹر عبدالمجید ،ساجد علی مرزا اور محمد عدنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قمر الاسلام راجہ سے ملاقات

Youth wing of PML-N meet with Engineer Qamar Ul Islam 

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن اسمبلی ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ نے کہا کہ مو جو د ہ د و ر حکو مت میں مہنگا ئی کا سیلا ب آ گیا ہے عا م آ د می کی ز ند گی مشکل ہو تی جا ر ہی ہے ا و ر بے ر و ز گا ر ی ا پنے عر و ج پر ہے جس کی و جہ سے حکو مت عا م آ د می کو ر یلیف د ینے میں نا کا م ہے حکو مت کو گر ا نے کی ضر و ر ت نہیں و ہ خو د ہی ا پنے بو ج تلے د ب جا ئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں سے مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی، کلر سیداں یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حسن سرائیکی ،ماسٹر عبدالمجید ،ساجد علی مرزا اور محمد عدنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قمر الاسلام راجہ سے ملاقات کی اور ان کو رہائی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

پولیس سٹیشن کلر سیداں میں شجر کاری مہم کا افتتاح ،دو سو پودے لگائے جا رہے ہیں

Tree plantation campaign held at Kallar police station 

پولیس سٹیشن کلر سیداں میں شجر کاری مہم کا افتتاح ،دو سو پودے لگائے جا رہے ہیں ۔شجر کاری مہم کا افتتاح گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ،اے ایس پی سعود خان نے پولیس سٹیشن میں پودے لگا کر کیا اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ او ر دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھی پودے لگائے ۔کلر سیداں پولیس سٹیشن میں دو سو پودے لگانے کا کام جاری ہے ۔

داخلہ بجھوانے کے لیے ڈبل فیس مانگی جا رہی

Girls degree college accused of asking double fee

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلر سیداں کے سال دوم کی طالبات نے شکایت کی ہے کہ ادارے میں ان کا داخلہ بجھوانے کے لیے ڈبل فیس مانگی جا رہی ہے فزکس کی معلمہ بھی موجود نہیں۔طالبا ت نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اپنا داخلہ بجھوانا ہے تو ڈبل فیس ادا کریں جبکہ بعض طالبات اس قدر غریب ہیں کہ وہ ڈبل فیس ادا کرنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتیں۔انہوں نے شکایت کی کہ فزکس کی کوئی باضابطہ معلمہ نہیں ہیں اور جو عارضی طور پر فزکس پڑھاتی ہیں وہ طالبات کو پڑھاتی کم اور ان کی بے عزتی زیادہ کرتی ہیں انہوں نے ڈائریکٹر کالجز اور ارکان اسمبلی سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور طالبات کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کلر سیداں میں راجہ جاوید اور خالدمغل کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of Raja Javed and Khalid Mughal

سا بق و ز یر اعظم پا کستا ن ر ا جہ پر ویز ا شر ف نے کہا ہے کہ تبد یلی کے د عو ے د ا ر و ں نے غر یب کے منہ سے ر و ٹی کا نو ا لہ چھین لیااپوزیشن نے این آر او مانگا ہی نہیں مگر حکومتی وزرا اس کی رٹ لگائے پھرتے ہیں۔ حکو مت عوا می مسا ئل حل کر نے میں غیر سنجید ہ ہے عو ا م کی غر بت مٹا نے کا نعر ہ لگا نے و ا لو ں نے پا نچ ما ہ میں مہنگا ئی سے عو ا م کی چیخیں نکا ل د یں حکو متی و ز ر ا ء کا ر و یہ غیر منا سب ہے ا نہیں ہو ش کے نا خن لیتے ہو ئے عو ا م کی فلا ح و بہبو د کے لیے کا م کر نا چا ہیے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں راجہ جاوید اور خالدمغل کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد ایوب ،حاجی شوکت علی ، یاسر بشیر راجہ، محمد اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی، فیاض کیانی، ماسٹر غالب بھی موجود تھے ۔ا نہو ں نے ا یک سو ا ل کے جو ا ب میں کہا کہ حکو متی ا ر کا ن کہتے ہیں کہ کسی کو ا ین آ ر ا و نہیں ملے گا جب ا پو ز یشن ا ن سے پو چھتی ہے کہ ا ین آ ر ا و کس نے ما نگا ا س کا نا م بتا ئیں تو حکو متی و ز ر ا ء خا مو شی ا ختیا ر کر لیتے ہیں ا نہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ د و ر میں تر قی کا عمل ر ک چکا ہے ا و ر ڈ ا لر مہنگا ہو نے کی و جہ سے حکو متی قر ضو ں میں د ن بد ن ا ضا فہ ہو تا جا ر ہا ہے ا نہو ں نے ا یک سو ا ل کے جو ا ب میں کہا کہ حکو مت مہنگا ئی کو کنٹر و ل کر نے میں بر ی طر ح نا کا م ہے جس کا ا ثر عام آ د می پر پڑ ر ہا ہے ا نہو ں نے کہا کہ سو ئی گیس کے بحر ا ن سے لو گو ں کی مشکلا ت میں ا ضا فہ ہو ا پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ غر یبو ں کے حقو ق کے لیے جد و جہد کی، پیپلز پا ر ٹی کے د و ر حکو مت میں سر کا ر ی ملا ز مین کی تنخو ا ہو ں ا و ر پنشنو ں میں سو فیصد ا ضا فہ کیا گیا تھاانہوں نے راجہ جاوید مرحوم کی پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button