DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Heavy rainfall in past month likely to break all past records

بارشوں کے ایک اور سلسلے کا رُخ پاکستان کی جانب سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان

رواں ماہ بھی ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی رواں ماہ فروری میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے رواں ماہ پاکستان بھر میں 4 سے 5 بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے اور نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ اوربلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ برفباری کا نیا سلسلہ اگلے 72 گھنٹوں کے بعد شروع ہوجائے گا، ملکہ کوہسار مری میں پے درپے برفباری کے سلسلے آئیں گے ۔اور موجودہ عالمی موسمیاتی کیفیت کے مطابق مری کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے، جبکہ بارشوں اور برفباری کے باعث فروری کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 سے 10 سینٹی گریڈ کم رہنے کا اندیشہ ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button