DailyNews

Rawalpindi; Four cars along with motorbikes and large sum of foreign currency taken in various incidents in Pindi

مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں،دوموٹرسائیکلوں ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگر اشیاء سے محروم

مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں،دوموٹرسائیکلوں ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کوحارث بٹ نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوار 3 ملزم اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل ، 13ہزار روپے ، شناختی کار ڈ ، گاڑی کی رجسٹریشن بک چھین کر فرار ہوگئے ۔ میرے بھائی نے جب انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائر بھی کیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ساجد حمید نے بتایا کہ میرے ہوٹل ملازم نعمان شوکت اور حماد 24 ہزار روپے ،4موبائل ، 4ایل ای ڈیز چرالےگئے ۔ تھانہ نصیرآبادکو سہیل نواز نے بتایا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ کینٹ کوشیخ محمد وھاب نے بتایا کہ میرے ملازم حذیفہ نےکمپیوٹر میں ردوبدل کرکے دکان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے۔ دریں اثناء تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فورمیں اسد اللہ، رحیم بیگ کی بیوی سے پرس چھین کرلے گیا،جس میں چار ہزار امریکی ڈالرتھے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔تھانہ سہالہ کے علاقے ایکسپریس وے پر پولیس وردی میں ملبوس دو مسلح افراد محمد ساجد کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ستر ہزار روپے لے کر چلتے بنے،مدعی کے مطابق ملزمان کار فور تھری فائیو پر سوار تھے۔تھانہ لوہی بھیر کے
علاقے پاکستان ٹائون میں مسلح افراد مظفر زیب کے سنوکر کلب سے پچاس ہزار روپے اور ایل سی ڈی چوری کرکے لے گئے۔شمس کالونی پولیس نے محمد اجمل سے چھینا گیا موبائل اور ایک لاکھ روپےبرآمد کرکے محسن احمد کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ کورال پولیس نے فوزیہ نثار کی رپورٹ پر مصور عباسی کے خلاف پونے تیرہ لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا، 
ملزم نے رقم لے کرجوفلیٹ دیا ،اس پر کوئی اور قابض تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button