DailyNewsKallar Syedan

Sir sooba shah; Loaded truck overturns near check post in Shah Khaki, no one injured

سرصوبہ شاہ کے نواحی شاہ خاکی پیٹرونگ چیک پوسٹ کے قریب کریانہ اور دیگر سامان سے لدا ٹرک چڑہائی پر بے قابو ہوکرالٹ گیا

سرصوبہ شاہ کے نواحی شاہ خاکی پیٹرونگ چیک پوسٹ کے قریب کریانہ اور دیگر سامان سے لدا ٹرک چڑہائی پر بے قابو ہوکرالٹ گیا۔ڈرائیور اور ساتھی بال بال بچ گے ۔یہ حادثہ صبح 9بجے اس وقت ہو جب راولپنڈی سے ٹرک نمبرAJK XA 036ڈڈیال آزادکشمیر کریانہ، پینٹ اور دیگر سامان لے کرشاہ خاکی چیک پوسٹ کے قریب آیا اور وہاں خطرناک چڑہائی پر شفٹ ٹوٹ جانے سے ہوا ڈرائیور محمد ارشاد اور اس کا ساتھی محمد فیصل ساکن کہوٹہ بال بال بچ گیا جبکہ ٹرک پہاڑ سے ٹکرا کر روڈ کے اوپر الٹ گیا جس کے باعث ڈڈیال سے راولپنڈی اور کلرسیداں گوجرخان کی ٹریفک بند ہوگی جو ابھی شام گے تک بند تھی

راجہ مبشر حسین رشتہ ازدوجی کے حسین بندھن میں مسلک ہوگے

Wedding of Raja Mobashar celebrated in Maira Bhattian 

بزرگ مسلم لیگی رہنما اور تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے پوتا راجہ مبشر حسین رشتہ ازدوجی کے حسین بندھن میں مسلک ہوگے ان دعوت ولیمہ یونین کونسل منیاندہ میرا بھٹیاں میں ہوا جس میں معروف مذبیی سکاہر صاحبزادہ ساجد الرحمن، سابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ممبر سنسر بورڈ محمد ظریف راجہ،ڈاکٹر مجیب الرحمن،سابق ممبرضلع کونسل راجہ ربنواز خان،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،حافظ عثمان عباسی،سابق ناظمین و نائب ناظمین محمد تاج کیانی،چوہدری محمدایوب،حاجی احمد سعید،راجہ داؤد اکبر،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین سیدراحت حسین شاہ،چیئرمین پرویز قادری سابق امیدوار ناظم ماسڑالحاج محمدآزاد مغل،سابق امیدوار چیئرمین نثار کیانی،مسلم لیک کہوٹہ کے صدرڈاکٹر محمد عارف قریشی،سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی صحافی محمد جاوید اقبال ،عبدالعزیزپاشا،حبیب الرحمن قریشی۔دلنواز فیصل،کاشف کاشی،نمبردار اسد عزیز۔ممبر بلدیہ کلرسیداں عابد زاہدی،سنیئر وکیل چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ،فرحان کیانی ایڈووکیٹ،سابق کونسلرحاجی ٖغلام ربانی،محمدسلم بانی،ماسٹر لطیف،ممبر بلدیہ کلرسیداں حاجی محمدخلاق،چوہدری توقیر،چوہدری وارث سیاسی سماجی لوگوں کی بہت بڑہ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 

افسوس کا اظہار

پنجاب کے معروف کبڈی کے کھلاڑی اور اے ایس آئی پنجاب پویس چوہدری شفقات زونا کے والد چوہدری زراعت کے انتقال پرسابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی راجہ قمر مسعود نے اے ایس آئی پنجاب پولیس شفقات زونا سے نہایت افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

Show More

Related Articles

Back to top button