DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Five year old child killed in fatal accident in village Chabootra

ٹریفک حادثہ میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیاٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ چبوترہ سٹاپ پر پیش آیا

 ٹریفک حادثہ میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیاٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ چبوترہ سٹاپ پر پیش آیا جہاں مقامی رہائشی پانچ سالہ سبحان تبریز روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

Kallar Syedan; Five year old Subhan Tabraiz was killed while crossing a road in village Chabootra stop. The truck driver that hit the youngster fled from the accident scene leaving behind truck.

حکومت نے بیڈ گورنس کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں,سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Current administration have created new record bad governance, Ex PM Shahid Khaqan Abbassi

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معشیت تنزیلی کی جانب رواں ہے حکومت نے بیڈ گورنس کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں احتسا ب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پروڈکشن آرڈر حکومتی احسان نہیں رکن اسمبلی کا استحقاق ہے ۔حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ملک کو شدید نقصان ہو گا ،انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے داروں نے پانچ ماہ میں ہی بیڈ گورنس کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا اشیا روز مرہ کے نرخوں میں اضافے نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں کرپشن کی تکرار کرنے والوں کے ارد گرد موجود لوگ خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں مگر حکومت ملک کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ملکی معشیت نے بے لگام گھوڑے کی شکل اختیار کر لی ہے اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت ہے یہ آج بھی کنٹینر والی زبان بول رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے داروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر ہزاروں افراد کو بے گھر اور بے روزگار کیا بنی گالہ ریگولرائزڈ ہو سکتا ہے مگر غریبوں کے گھر مسمار کرنا ضروری سمجھا گیا۔پانچ ماہ میں قانون سازی نہ ہو سکی حکمرانوں کا رویہ غیر سنجیدہ اور غیر جمہوری ہے یہ جمہوری نظام کے لیے بھی خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا دہشتگردی کا خاتمہ کیا لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا سی این جی کی طویل لائنوں کا خاتمہ کیا مگر موجودہ حکمران صورتحال کوسنبھالنے میں بری طرح سے ناکام ہیں اور ان کی ساری توانائیاں سیاسی مخالفین کودیوا ر سے لگانے پر صرف ہو رہی ہیں ۔

کلر سیداں شہر میں پولیس کی کاروائی جوئے کی بازی الٹ دی پانچ جواری گرفتار

Five gamblers arrested in a raid by police 

 کلر سیداں شہر میں پولیس کی کاروائی جوئے کی بازی الٹ دی پانچ جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم اور بٹیر قبضے میں لے لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ سبزی منڈی کلر سیداں میں کھلی جگہ پر مسمیان سلیمان کمہار اور ملک پرویز بٹیروں کی لڑائی پر جوا کرا رہے ہیں جہاں کثیر تعداد میں جواری موجود ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور چند افراد کو قابو کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد سجاول سکنہ لونی،عبدالعزیز سکنہ ڈھوک مدد خان بشندوٹ،اظہر حسین سکنہ محلہ معصوم نگر،سخاوت حسین سکنہ لونی،محمدریحان الحق سکنہ سہوٹ بگیال شامل ہیں جبکہ مسمیان سلیمان کمہار اور ملک پرویز رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے داؤ پر لگی پندرہ ہزارروپے کی رقم، 09 عدد موبائل فونز اور پانچ عدد بٹیرے بھی قبضے میں لے لئے۔دریں اثنا پولیس کاروائی کے دوران بعض افراد کو چھوڑنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

پر و یز کر ا ٹے ا ینڈ فٹنس جم کلب کا ا فتتا ح

Inauguration ceremony of Parvez Karate and fitness gym 

پر و یز کر ا ٹے ا ینڈ فٹنس جم کلب کا ا فتتا ح ا تو ا ر کے ر و ز ا سلا م آ با د کر ا ٹے ا یسو یسی ا یشن کے پر یڈ یز نٹ ا عجا ز ا لحق،جنر ل سیکر ٹر ی ا و یس ر شید مغل،چیئر مین چو ہد ر ی شفقت محمو د،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سیداں کے صد ر محمد ا عجا ز بٹ،سید غیو ر ا حمد نے کیا۔ا س مو قع پر کر ا ٹے شو کا شا ند ا ر مظا ہر ہ کیا گیا ۔

مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے پوتے راجہ مبشر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding ceremony of Raja Mobashar Hussain in Maira Bhattian

مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے پوتے راجہ مبشر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میرہ بھٹیاں سکرانہ میں ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ جاوید اخلاص ، افتخار احمد وارثی، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ محمد نوید، چوہدری ظہیر محمود، ایس پی راجہ ظہیر ارشد، حافظ عثمان عباسی، راجہ ظہور اکبر، چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین پرویز اختر قادری ،محمد ظریف راجا، مالک داد بھٹی، ملک فیاض سندھو، تاج کیانی، چوہدری توقیر اسلم، حاجی اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق،چوہدری افتخار علی گرداور،صوفی بشیر خان،عابد زاہدی، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ،شیخ ندیم احمد، مسعود احمد بھٹی،چیف مہربان خان،چوہدری نعیم بنارس، قاضی سہیل افتخار، نصیر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ نے راجہ قمر مسعود کے نام تعزیتی خط میں ان کے خسر راجہ گلتاسب حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button