DailyNewsKahuta

Kahuta; Our family is recognised by contribution to public, Raja Sagheer

عوام کی بے لوث خدمت ہمارے خاندان کی پہچان ہے,راجہ صغیر احمد

 راجہ صغیر احمد آف مٹور رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارے خاندان کی پہچان ہے۔عوام کی دعاؤں سے جو اللہ پاک نے مجھے کامیابی دی ہے میں اس کا شکر ادا کر تا ہوں ۔عوام کو کسی قسم کی مایوسی کا سامنا نہیں کر نا پڑھے گا ۔میرا اصل مقصد تعلیم اور صحت ہے انشاء اللہ عوام کی دعاؤں میں اپنے اس نیک مقصد میں کامیابی حاصل کر وں لو ں گا ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور رکن پنجاب اسمبلی حلقہ PP-7نے اپنے والد محترم کے نام سے منصوب اپنے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں یوسی مٹور ، یوسی نارہ ،یوسی لہڑی ، یوسی بیور ، یوسی نلہ مسلماناں ، یوسی منیاندہ ، یوسی سموٹ ، یوسی چوآخالصہ سے آئے ہوئے اپنے ووٹروں سپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجہ صغیر احمد آف مٹور رکن پنجاب اسمبلی نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقے کی عوام حقیقی معنوں میں ایک تبدیلی دیکھیں گے عوام نے جو امیدیں وابستہ کیں انشاء اللہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا ا س موقع پر معززین علاقہ نے MPAراجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ آئندہ عام انتخاب میں آپ کا ساتھ دیں گے ۔

تعزیت

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کاجنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کی خوش دامن (ساس) محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلرراجہ گلزار احمدالمعروف گلزاری کی خوش دامن (ساس) محترمہ گذشتہ ہفتے وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن حلقہ این اے57کے کواڈینئٹر حافظ عثما ن عباسی ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن راشد مبارک عباسی ،پریس کلب کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ،ڈاکٹر راجہ عرفان ،بابو عابد ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button