DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Government boys primary school, Mughal Abbad, Class room opening ceremony with help from NSB grant

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مغل آباد میں این ایس بی گرانٹ سے کلاس روم کی افتتاحی تقریب

دورِ حاضر کا تقاضا ہے کہ علم کو فروغ دیا جائے، ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مغل آباد میں این ایس بی گرانٹ سے کلاس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سہیل رضا نے کہا ہے کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ علم کو فروغ دیا جائے۔ قوم کے نونہالوں کی تربیت میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انھوں نے مرکز کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور محنت سے کام کیا جائے اور حکومت کے ویژن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سکندر فیاض راجہ، ہیڈماسٹر شاہد انجم اور مذکورہ سکول کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اے ای او اعظم شہزاد، اے ای او یاسر اکرام، ہیڈماسٹرز ممتاز علی، عامر نصیر قریشی، عابد راجہ، محمد نوید، پی ٹی یو کے رہنما قاسم شاہ بخاری، ارشد محمود بھٹی، اساتذہ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

For more please watch the video below…

 

Show More

Related Articles

Back to top button