DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar khan; Armed robbery committed in UC Mankiala Muslim

یونین کونسل مانکیالہ مسلم میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

یونین کونسل مانکیالہ مسلم میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے ہزار روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹ لیے سب انسپکٹر محمد سلیم نے بتایا ہے کہ محمدرشید نے درخواست دی ہے کہ اس گھر گزشتہ رات 2 بجے 3 نقاب پوش ڈاکوں داخل ہوئے جن کے پاس اسلحہ تھا انہوں نے گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور گھر میں موجودچونتیس ہزار روپے نقدی، لاکھوں روپے کی طلائی زیورات اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے

Gujar Khan; Three armed men committed armed robbery at the residence of Mohammad Rasheed in Mankiala Muslim, cash and jewellery was taken in the armed robbery.

گلیانہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کانوٹس لیں,گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر حاجی اصغرقریشی

Haji Asghar Qureshi asks notice to be taken of current state of Guliana road 

گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر حاجی اصغرقریشی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی گلیانہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کانوٹس لیں جگہ جگہ گہرے گڑھے اور ہروقت پانی کھڑا رہنے سے سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے روزانہ اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ اہم شاہراہ ہے چکوال سوہاوہ روڈ اور دولتالہ اور دیگر علاقوں سے لنک کرتی ہے یہ سڑک عرصہ دراز سے مختلف مقامات پر ٹوٹنے سے گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے بالخصوص گلیانہ موڑ اور ذبح خانہ کے ایریا سے سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے فوری طور پر اس خستہ حال سڑک کی تعیر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے مقامی ارکان اسمبلی بھی اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے کر سٹرک کی تعمیرکرا کے اپنی ذمہ داری پوری کریں

تعزیت

مرکزی انجمن تاجران کے بانی صدر چیئرمین امن کمیٹی گوجرخان حاجی چوہدری محمداقبال سیکرٹری راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ غلام قمر حاجی راجہ محمد جواد حاجی شیخ محمد نعیم حاجی محبوب حسین محمد شاہد قریشی نے معروف سیاسی سماجی رہنما راجہ محمد فیصل کیانی کی بھتیجی اور راجہ محمد یاسر کیانی کی بیٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر اظہار تعزیت کیا

Show More

Related Articles

Back to top button