DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Seven month pregnant woman commits suicide in Dhok Nawan, Balakhar

کلر سیداں کے نواحی گاؤں بھلاکھر میں تیس سالہ خاتون نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کلر سیداں کے نواحی گاؤں بھلاکھر میں تیس سالہ خاتون نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،متوفیہ شادی شدہ اور سات ماہ کی حاملہ تھی۔یہ افسوسناک واقعہ بھلاکھر کی ڈھوک نواں شہر میں پیش آیا جہاں نجیب نامی شخص کی تیس سالہ بیوی نے بدھ کی صبح کمرہ بند کر کے گلی میں رسی ڈال کر چھت والے پنکھے کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔گھروالے دروازہ توڑ کر جب اندر داخل ہوئے تو دیکھا اس کی نعش چھت کے پنکھے کیساتھ جھول رہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو اس کے خاوند کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفیہ (ن) کی گیارہ سال قبل بھلاکھر کے نجیب نامی شخص کیساتھ شادی ہوئی تھی مگرمیاں بیوی اولاد جیسی نعمت سے محروم تھے تا ہم خودکشی کے وقت متوفیہ کے پیٹ میں سات ماہ کا بچہ پل رہا تھاخاوند کے مطابق اس کی بیوی کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔

Kallar Syedan; A seven month pregnant women has committed suicide, Mrs N Najeeb, 30, allegedly committed suicide by hanging herself from a roof fan. according to her husband Najeeb who told they had no children being married 11 years ago and she was pregnant and was mentally not right. Kallar police handed body back to he husband after post mortem was carried out.

کلر سیداں میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراور بغیررجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ

Kallar police take action against motorist without registration papers 

 موٹرز رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن سہل صابر کی ہدایت پر انسپکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رولپنڈی محمد نعمان الحق نے کلر سیداں میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراور بغیررجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران 25 کے قریب گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس جبکہ 15 گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر شناختی کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر انہیں چالان ٹکٹ جاری کر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ایکسائز انسپکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز کی کارروائی میں قومی خزانے میں تین سے چار لاکھ روپے کا ریونیو جنریٹ ہو گا۔

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی گزشتہ سال میں دیگرمہینوں کے مقابلے میں دسمبر کی کارکردگی مثالی رہی

City traffic praised for their efforts during month of December 

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی گزشتہ سال میں دیگرمہینوں کے مقابلے میں دسمبر کی کارکردگی مثالی رہی۔دسمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر 1352گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر کے ان سے مجموعی طور پرچار لاکھ 77 ہزارہزارروپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی۔ انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل عمران نواب خان نے اس ماہ میں سب سے زیادہ چالان ٹکٹ جاری کئے۔ انسپکٹر ملک غفار نے 303 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ دہئے۔اہلیمٹ کے بغیر اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کے دوران 324 موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا۔

ایم سی کلر سیداں کے اہلکاروں کیساتھ بد تمیزی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Man charged for abusing MC Kallar Syedan official

نقشہ کی منظوری حاصل کئے بغیر کمرشل تعمیر کو روکنے کیلئے جانے والے ایم سی کلر سیداں کے اہلکاروں کیساتھ بد تمیزی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بلڈنگ انسپکٹر عبدالجبار خالد نے چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں کے نام دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ مسمی محمد اسحاق سکنہ لونی جندراں نے اپنی جائیداد واقع کلر بائی پاس روڈ پر بلا منظوری نقشہ/خلاف نقشہ کمرشل تعمیر شروع کر رکھی تھی جسے تعمیر روکنے کو کہا گیا تو اس نے تعمیر روکنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کرنی شروع کر دی۔میٹریل اٹھانے کی کوشش کی تو اس نے ہاتھا پائی کرتے ہوئے میٹریل چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں،اگر آئندہ محکمہ کا کوئی اہلکار یہاں آیا تو اس کی جوتوں سے پٹائی کی جائے گی۔  

مبشر حسین سکنہ چھنی گنگوٹھی کے قبضے سے 420 گرام چرس برآمد

Drugs found from Mubashar Hussain of village Gangothi

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مبشر حسین سکنہ چھنی گنگوٹھی کے قبضے سے 420 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

انجمن پٹواریان کے نائب صدر چوہدری جمیل احمد وارثی ،چوہدری واجد وارثی آف ملٹن کین کی جانب سے بدھ کے روز گاؤں مل اعوان میں پرتکلف دعوت

Ch Jamil Ahmed Warsi and Ch Wajid Warsi hold reception in Mal Awan

انجمن پٹواریان کے نائب صدر چوہدری جمیل احمد وارثی ،چوہدری واجد وارثی آف ملٹن کین کی جانب سے بدھ کے روز گاؤں مل اعوان میں پرتکلف دعوت دی جس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی و رہنماؤں صداقت علی عباسی، چوہدری جاوید کوثر، چوہدری ساجد گجر، راجہ طارق مرتضیٰ ،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجد جاوید، محمد آصف کیانی، گلفراز احمد بٹ،چیئر مین چوہدری محمد خالد، چیئر مین راجہ عامر مظہر،راجہ جہانگیر اختر بھٹی، شہزادہ خان، جاوید اختر کیانی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد جمیل، چوہدری رفاقت گجر، صوبیدار محمد ریاض، راجہ اظہر ایوب کیانی ،چوہدری ساجد وارثی ،ثاقب وارثی ،منیر وارثی ، تنویر وارثی،خلیل وارثی اور دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

تعزیت

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما چوہدری محمد اصغر ،شیر افگن قریشی، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری محمد نوید، تنویر قریشی ، چوہدری محمد جمیل،جاوید اختر کیانی ،اکرام الحق قریشی نے پی ٹی آئی کے رہنما امیر افضل قریشی کے بھائی ایوب قریشی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button