DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Sui gas authorities threatened to end gas low preassure by 31st Dec or face protest

گوجرخان شہر میں سوئی گیس پریشر نہ بڑھایا گیا تو اکتیس دسمبر کے بعد جی ٹی روڈ پر بھرپور احتجاج ہوگا

گوجرخان شہر میں سوئی گیس پریشر نہ بڑھایا گیا تو اکتیس دسمبر کے بعد جی ٹی روڈ پر بھرپور احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کی قیادت فوٹو سیشن اور نمود ونمائش سے نکل کر عوام کے مسائل حل کرے گیس نہ ہونے سے شدید سردی میں بچے بوڑھے مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں ہانڈی روٹی کی تیاری میں بھی دشواری کا سامنا ہے گوجرخان کے دو مقامات سے گیس نکل رہی ہے لیکن گوجرخان کے عوام کو گیس میسر نہیں ان خیالات کااظہار سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران محسن صغیر بھٹی ، باؤرشید، احمد قریشی، راجہ عثمان صفدر، راجہ ربنواز، عمران کامی، ٹھیکیدار محمد بنارس، قاسم صغیر بھٹی، سید کاظم علی نقوی، چوہدری سہیل اشرف نے پوٹھوہار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عمیر سیٹھی ، ملک اختر، امجد قریشی، ملک ساجد،ضیاء رشید قریشی، راجہ ظہیر حیدر، راجہ خرم شہزاد، راجہ منتظر بھٹی سمیت بڑی تعداد میں شہری موجود تھے ان رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی سیاست سے ہٹ کر آج شہر بھر کے افراد اجتماعی مسئلہ کے حل کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں شہر میں گیس کا پریشر حل طلب ہے گھریلو صارفین کے چولہے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں عوام سخت پریشان ہیں اور تحریک انصاف کے مقامی قائدین عوام کو لالی پاپ اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں جبکہ شہر میں گیس پریشر کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے 31دسمبر تک گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو خواتین بچوں سمیت جی ٹی روڈ پر بھرپور احتجاج کریں گے ان رہنماؤں نے کہا کہ گوجرخان کے دو مقامات سے گیس نکل رہی ہے اسلام آباد کوسپلائی جاری ہے جبکہ گوجرخان میں گیس میسر نہ ہے کیا گوجرخان شہر لاوارث ہے اس صورتحال پر اب مزید خاموش نہیں رہیں گے مطوعہ کے مقام پر لگے ایس ایم ایس پلانٹ سے فوری طورپر گیس کا پریشر بڑھا کر عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

Gujar Khan; The local organisations in Gujar Khan have threatened Sui gas authorities to end gas low pressure by 31st Dec or face protest on GT road.

چیف جسٹس صاحب کو چاہیے کہ انصاف سب کے ساتھ یکساں طریقے سے کریں, عبدالرحمن مرزا

Chief justice should be fare and equal with all. Abdul Rehman Mirza

 پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے متبادل امیدوار حلقہ NA-58 عبدالرحمن مرزا نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار کی مملکت خداداد پاکستان کی سرزمین کے ساتھ محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور آبی مسائل کو حل کرنے کے لئے جو ڈیم کے بارے ان کی تڑپ ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں ، انصاف کے حصول کے لئے بھی جو و ہ از خود نوٹس لے رہے ہیں ان کو بھی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک از خود نوٹس ملکی عدالتوں میں پڑے ہوئے زیر التواء مقدمات کے بارے میں بھی لیں تاکہ لاکھوں افراد جو انصاف کے منتظر ہیں ان کو انصاف مل سکے ،ایک از خود نوٹس ملٹری بیورکریسی کے بارے میں بھی لیں جو منتخب حکومتوں کو چلتا کرتی ہیں اور آئین کو پامال کرتی ہیں ، ایک نوٹس اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں بھی لیں جنہو ں نے انصاف کا قتل کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھایا ایک نوٹس سول بیوروکریسی کے بارے میں بھی لیں کہ جس ملک کے پٹواری اربوں کے مالک ہیں انہوں نے اثاثے کہاں سے بنائے اسی طرح ایک نوٹس واپڈا کے ایس ڈی اوز سے اوپر کے افسران کے بارے میں لیں کہ انہوں نے اربوں کی جائیدادیں کیسے بنائیں؟۔ جہاں تک میاں نواز شریف کا تعلق ہے انہوں نے جو گڑھا پیپلزپارٹی کے لئے کھودا تھا اس میں خود گر گئے جہاں تک آصف زرداری کا تعلق وہ کون سے ستم ہے جو سول اور ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ نے پیپلزپارٹی پر نہیں کیا زرداری صاحب بابائے صحافت مجید نظامی کے مرد حر اور ایشین نیلسن منڈیلا ہیں ہم مقدمات سے نہیں گھبراتے ہیں اور نہ ہی ڈرتے ہیں اقتدار عوام کے بھلائی کے لئے چاہتے ہیں اورجیلوں کو اپنا گھر سمجھ کر جیلیں پا مردی سے کاٹتے ہیں جناب چیف جسٹس کیا ملک میں بحریہ کے چیئرمین ملک ریاض کیلئے ہی احتساب رہ گیا ہے ؟ کیا مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے ہی احتساب ہے ، ایک جے آئی ٹی پرویز خٹک ، علیمہ خان ، اعظم سواتی اور جہانگیر ترین کے لئے بھی بنائیں اور وہی پراسیس کریں جو نواز شریف اور زرداری کے لئے کیا جا رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے ہردوراقتدار میں عوام الناس کے لئے ملازمتوں کے دروازے کھولے ، بحریہ کے چیئرمین ملک ریاض انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، سفاری ہسپتال میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں ، ملک میں جگہ جگہ مستحقین کیلئے لنگر چلائے جارہے ہیں ، ملک میں کوئی بھی آفت آتی ہے تو چاہیے تو یہ کہ ملک ریاض جیسے لوگوں کو نشان امتیاز دیا جائے جو اس برے وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لہٰذا چیف جسٹس صاحب کو چاہیے کہ انصاف سب کے ساتھ یکساں طریقے سے کریں اور انصاف وہ کریں جس میں انتقام کی بو نہ آتی ہو 

تعزیت

سابق صدر ایمپلائز یونین راجہ ملازم حسین کی اہلیہ راجہ مختار کی والدہ اور چیئرمین یونین کونسل راجہ امیر کاظم کی بھابھی کی وفات پر احمد نواز کھوکھر، ملک جاوید، ملک محمد نصیر، ملک اسد، راجہ اسد، شہزادہ خان، راجہ ساجد یوسف، ٹھیکیدار محمدبنارس، خان ضمیر خان، خواجہ امیر زمان نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button