DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Dozen of bottles of alcohol found by police after stopping veichle heading Palala Mallah Khan

کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کار ڈرائیور سے 12 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کار ڈرائیور سے 12 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔پولیس اپنی سرکاری گاڑی میں معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک کار نمبری اے جے کے 180جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا، چوآ خالصہ کی طرف سے کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا جس نے پولیس گاڑی کو دیکھ کر اپنی گاڑی کو ریورس کر کے پیچھے کی جانب بھگانے کی کوشش کی جو گاڑی روڈ کے کنارے لگے ایک درخت کیساتھ جا ٹکرائی جس کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے تعاقب کر کے کار ڈرائیور محمد عدنان ولد ملک محمد یاسین سکنہ پلالہ ملاں خان کو روک کرگاڑی کی تلاشی لی اس میں 12 بوتل دیسی شراب پڑی ہوئی تھی جسے گاڑی سمیت قبضے میں لے کر ڈرائیور کیخلاف 3اور 4 حد امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan police have arrested Mohammad Adnan son of Malik Mohammad Yasin of village Palala Mallah Khan after they found 12 bottles of alcohol in his car as he was stopped for a check up.

سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے اعلانات کے باوجود کلر سیداں سے دھانگلی ڈڈیال سڑک دورویہ نہ ہو سکی

Despite announcement by Ex PM Nawaz Sharif and Shahid khaqan Abbassi, Kallar to Dhungalli duel carriageway project not carried out

سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے اعلانات کے باوجود کلر سیداں سے دھانگلی ڈڈیال سڑک دورویہ نہ ہو سکی ،موجود ہ حکومت نے آتے ہی اس منصوبے کو ختم کر دیا۔نومبر 2016میں میاں محمد نواز شریف نے دو رہ نرڑ میں کلر سیداں دھانگلی روڈ کی دورویہ تعمیر کا اعلان کیا تھا نواز شریف کے بعد شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ میں نیشنل ہائی وے نے سڑک کی دورویہ تعمیر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر سے گزرنے والی ٹریفک اتنی زیادہ نہیں کہ اسے دورویہ تعمیر کیا جائے ۔اس کے بعد شاہد خاقان عباسی کی تجویز پر نیشنل ہائی وے نے اسے تیس فٹ چوڑی کارپٹ شاہراہ کی تعمیر کا فیصلہ کیا مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باعث اس کا کام شروع نہ ہو سکا اور پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی اس منصوبے کو یکسر ختم کر دیا۔جس سے شرقی کلر سیداں ،شرقی گوجرخان اور آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے لوگوں کو سفر کی بہتر سہولت سے محروم کر دیا گیا ۔پنجاب ہائی وے نے بھی خستہ حال سڑک کی مرمت ضروری نہ سمجھی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ڈڈیال چکسواری کے ٹرانسپورٹروں نے بھی خبر دار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے سڑ ک کی مرمت نہ کی تو وہ اپنی ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہے

NAB and government collaboration is threat to democracy 

مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے احتساب عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور انتقامی کاروائی قرار دیا ہے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مشرف غداری کیس پانچ برس قبل شروع کیا گیا تھا جو آج تک التوا کا شکار ہے اور پاکستان کا کوئی ادارہ جنرل مشرف کو پاکستان واپس نہیں لا سکا۔نواز شریف نے اس ملک کی خدمت کی اسے پسماندگیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر لگایا مگر ایک منظم سازش کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد ایسے ریفرینسز میں سزائیں دی گئیں جن میں نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہے جس کا مقصد قومی جماعتوں کی قیادت کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے عمران خان کی سیاست کو مستحکم کرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button