DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Annual 8th National educational awards mela held in Kallar sports ground

آٹھواں سالانہ نیشنل ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز، ایڈمرل(ر) عبدالعزیز مرزا یادگاری شیلڈز اور نقد انعامات کی بارش

کلرسیداں( نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم) اکرام الحق قریشی، چوہدری الفت حسین، ارسلان بھٹی
آٹھواں سالانہ نیشنل ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز، ایڈمرل(ر) عبدالعزیز مرزا یادگاری شیلڈز اور نقد انعامات کی بارش۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن تھے۔ نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے زیرِاہتمام آٹھواں تعلیمی ایوارڈ میلہ سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے تمام گورنمنٹ ہائی سکولوں کے طلباء و طالبات جنہوں نےA+ گریڈ یا پھر اپنے سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی انھیں نقد انعامات، شیلدز، سرٹیفیکیٹس اور اعزازات سے نوازا گیا جبکہ بوائز اور گرلز سکولوں کی ٹاپ چھ پوزیشن ہولڈرز کو بلترتیب گولڈ،سلور اور براؤنز میڈلز دیے گے۔ نقابت کے فرائض چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی طالبہ سندس آمنہ طیب نے1030نمبر لے کر تحصیل بھر کے گورنمنٹ گرلزسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول ٹکال کی طالبہ رمشہ الطاف نے1026نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام کی طالبہ عائشہ بی بی نے1003نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلرسیداں کے طالبِ علم سعد ظہور نے 1006نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں کے بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم صداقت امین نے959نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کے طالب علم واصف ظہیر 951 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز سے نوازا گیا۔ یہ میڈلز بشیر سنز صراف کلرسیداں صدر پی پی پی کلرسیداں محمد اعجاز بٹ کے خصوصی تعاون سے گزشتہ پانچ سالوں سے دیے جا رہے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں سو فیصد رزلٹ پر گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈز راجہ الطاف حسین سکوٹ، راجہ محمد شبیر نلہ مسلماناں، طارق محمود راجہ پنڈبینسو کو سپیشل شیلڈز دی گئیں ۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر85طلباء و طالبات میں یادگاری شیلڈز، میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، ہارون احمد کمال ہاشمی رہنما پی ٹی آئی ، راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر، محمد اعجاز بٹ صدر پی پی پی کلرسیداں، شیخ حسن ریاض رہنما مسلم لیگ ن ، کونسلر راجہ ظفر محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی نے تقریب سے خطاب کیا اور سینئر ایڈووکیٹ چوہدری واصف، میڈم نبیلہ انعام، پرنسپل راجہ محمد ندیم احمد، ہیڈماسٹر راجہ محمد الطاف، پی ٹی یو راولپنڈی کے نائب صدر چوہدری ظہیرالحق، عبدالرؤف وینس، قاسم حسین شاہ، پروفیسر شاہد لیاقت، عامر محمود ایڈووکیٹ، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، سینئر ویڈیو رپورٹر چوہدری الفت حسین، ارشد عزیز ہاشمی ، وکلاء، اساتذہ، علماء، والدین، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button