DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ex MPA (r) Col M Shabbir Awan announces to contest District Nazim election

سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کے رہنما ء کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر)نے ضلع ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کے رہنما ء کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائر)نے کہوٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ کی قیادت نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگر ٹکٹ دیا تو ضلع ناظم کا الیکشن لڑ کر عوام علاقہ کی بھرپور خدمت کرونگا انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے 90کروڑ سے زاہد کے ترقیاتی کام کیے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے نہ ایک روپے کی کریشن کی اور نہ ہی کوئی مجھ پر یہ الزام لگا سکتا ہے میرا فون کبھی بند نہ ہوا اور نہ میرے گھر کے دروازے عوام کے لیے بند نہ ہوئے بطور ایم پی اے بھی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور اب بھی کئی بچوں کو نوکریاں دلانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں عوام علاقہ سے مکمل رابطہ ہے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑونگا 90کروڑ کے منصوبے میں 9کروڑ کی آفر ہوئی مگر میں نے اپنے حق حلال کی کمائی سے گزارہ کیا واٹر سپلائی اور دیگر کئی منصوبے مکمل ہوئے کرنل شبیر اعوان نے مزید کہا کہ پی پی پی سے دلبرداشتہ کر پارٹی چھوڑی مجھے جان بوجھ کر ناکام کیا گیا جسکا مجھے دکھ ہے انشا اللہ اگر مجھے پارٹی نے ضلع ناظم کے لیے نامزد کیا تو کامیاب ہو کر عوام علاقہ کی اس سے بڑھ کر خدمت کرونگا اور عمران خان کے وذن کو کامیاب کرینگے مشکل حالات میں حکومت ملی مگر بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا اس موقع پرٹھکیدار قمر عباسی، راجہ خاور حسین جنجوعہ ، اشرف بیگ ،ماسٹرمحمد زبیر، نارہ کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت صوبیدار (ر) محمد صابر ، سیکرٹری محمد بشیر آف ہوتھلہ بھی موجود تھے ۔

Kahuta; The Ex MPA (r) Col Mohammad Shabbir Awan (PTI) has announced to contest District Nazim election, The announcement was made at press conference in Kahuta. The Ex MPA (r) Col Mohammad Shabbir Awan also told that this will depend on the party having faith in me and giving the ticket.

یوسی ہوتھلہ کے 4گاؤں کی سوئی گیس کے افتتاح ۔اہلیا ن علاقہ کا اظہار تشکر ایم این اے صداقت علی عباسی ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد

Inauguration ceremony of gas supply to 4 villages in UC Hothla 

یوسی ہوتھلہ کے 4گاؤں کی سوئی گیس کے افتتاح ۔اہلیا ن علاقہ کا اظہار تشکر ایم این اے صداقت علی عباسی ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد ،ایڈوائز کمیٹی کے فوکل کے پر سن راجہ خورشید ستی اورچیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ کے4گاؤں نڑالہ ،سنگھوٹ ستیاں ،سنگھوٹ سیداں اور ڈھنگور سیداں کی سوئی گیس کا افتتاح ہوا اس موقع پر ایڈوائز کمیٹی کے فوکل کے پر سن راجہ خورشید ستی ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سیاسی وسماجی شخصیت سید رجب شاہ ،سابق نائب عابد کیانی،پی ٹی آئی یوتھ کے شیخ طلحہ،راجہ خالداسلم پٹواری،عنائت حسین، راجہ صابر ستی،توصیف ستی،ٹھکیدار راجہ طالب اور دیگرسینکڑوں اہل علاقہ نے شر کت ۔اس موقع پرایڈوائز کمیٹی کے فوکل کے پر سن راجہ خورشید ستی نے کہا کہ قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک کر کے ہی دم لیگی انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی عوام کو مایوس نہیں کر یں گے آہندہ چند ماہ کے بعد حلقے میں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں ایک نمائیاں تبدیلی دیکھیں گے ۔تعلیم ،صحت ، سڑ کیں ، گلیاں ،گیس اور پینے والے صاف پانی جیسی تمام تر ضروریات پوری کر یں گے ۔چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے اپنے خطاب میں کہا کہ میری یونین کونسل کے ان چار گاؤں میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کر کے اہلیان علاقہ کا سب سے درینہ مسلہ حل کر دیا میں اپنی طرف سے اور اہلیان علاقہ کی طرف سے پی ٹی آئی کی قیادت ایم این اے صداقت علی عباسی ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد ،ایڈوائز کمیٹی کے فوکل کے پر سن راجہ خورشید ستی کا شکر یہ ادا کر تا ہوں اور میں اور میری یونینن کونسل کی غیور عوام بھی اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو نگے جو میری یونین کونسل کے مسائل حل کر ے گا ۔

سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کی بھابھی اور حافظ عثمان قیوم جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت

Mother of Hafiz Qayoum Janjua passed away in Mohalla Arra

سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کی بھابھی اور حافظ عثمان قیوم جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ محلہ آڑہ والے قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)،سابق امیدوار برائے ایم پی اے غلام مر تضیٰ ستی ،الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی ، چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،ڈاکٹر راجہ عامر ظفر الحق ،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،سٹی جنرل سیکرٹر ی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ایڈوائز کمیٹی کے فوکل کے پر سن راجہ خورشید ستی ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، چیئرمین یوسی دوبیرن خور د ظفر بگہاروی ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ،حاجی ملک عبدالرؤف ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،راجہ ایاز جنجوعہ محکمہ پولیس ، راجہ وسیم جنجوعہ آف مواڑہ ،ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،سابق ناظم یوسی دوبیرن خور د راجہ گلبہار ،سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز ،خطیب جامع مسجد بلال قاری محمد آمین،خطیب جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی ،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء ملک شاہد محمود اعوان ،شیخ طلحہ ،صحافی ملک عامر محمود ، صحافی راجہ پرویز ،ممبر ان پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی ،راجہ عمران ضمیر ،کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شر کت کی ۔ محترمہ کی نمازے جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ عثمان قیوم جنجوعہ نے پڑھائی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button