DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Total of six people injured in two accidents

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو فریکچر ہو گیا۔موٹر سائیکل سوار کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوارسید شفیق حسین شاہ سکنہ کنوہا تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا جبکہ اس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ٹریفک کا دوسرا حادثہ ٹیالہ کے خطرناک موڑ پر پیش آیا جہاں آستانہ عالیہ حق خطیب علی بادشاہ سرکار دربار میں دم کروانے کیلئے لاہور سے آنے والی فیملی کا کیری ڈبہ ٹائر برسٹ ہو جانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ڈرائیور حافظ عمر صدیق کا بازو فریکچر ہو گیا۔

Kallar Syedan; Total of six people injured in two accidents in Kallar Syedan, The first accident happened on Kallar Syedan pindi road, where Shafiq Hussain Shah of Kanoha was hit by a Suzuki carry, while the second accident happened on Tayala Morr, where a visiting family from Lahore was injured.

راجہ محمداقبال اور راجہ عبدالرشید کے والدین کے لئے منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس

Eisaal e aswab dua observed for Parents of Raja M Iqbal and Raja Abdul Rashid 

 ممبراسلامی نظریاتی کونسل،ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ زندہ لوگوں کے کئے گئے اعمال کاثواب مرنے والوں کوپہنچتاہے، خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے پیچھے نیک اور صالح اولاد چھوڑ جاتے ہیں۔ وہ یہاں ڈھوک رکھ میں لیگی رہنماراجہ محمداقبال اور راجہ عبدالرشید کے والدین کے لئے منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ تفہیم القرآن میں مولانامودودی نے لکھاہے کہ اگرکوئی مزدور دن بھرمزدوری کرکے شام کو اپنے مالک سے کہے کہ میری مزدوری فلاں شخص کودے دی جائے تو یقینی طورپر اس کے مالک کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا، اسی طرح بلاتمثیل اگرکوئی شخص صدقہ وخیرات اور اپنے نیک اعمال کاثواب اپنے پیاروں کو دینے کے لئے اپنے حقیقی مالک اور خالق سے دست دعا دراز کرے توکیا تووہ اس قدرعظیم ذات ہے کہ نہ صرف مرنے والے کوثواب عطاکرتاہے بل کہ جو بھیج رہاہوتاہے اس کے ثواب میں بھی کمی نہیں کرتا۔ اس موقع پر علاقہ بھرسے کثیرتعداد میں معززین بھی موجود تھے۔

یونین کونسل کنوہا کے جنرل کونسلر راجہ غلام نقی نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات

UC Kanoha Councillor Raja Ghulam Naqi meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

یونین کونسل کنوہا کے جنرل کونسلر راجہ غلام نقی نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور انہوں نے یونین کونسل کنوہاکے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سہوٹ بگیال لنک روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس پر ایم پی اے نے انہیں بتایا کہ انہوں نے متعدد گلیات اور لنک روڈ کی تعمیر کیلئے گرانٹس جاری کر دی ہیں ۔جن میں موضع بگیال کی ایک کلو میٹر پر مشتمل لنک روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے جس کے لیے 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔گلیوں اور لنک روڈز کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ز بھی طلب کر لئے گئے ہیں جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا جس پر راجہ غلام نقی نے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

پولیس اور عوام میں روائیتی دوریاں ختم ہوئیں اور لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ۔صوبیدار میجر عبدالرزاق

Public have confidence in police now, Subaidar Major Abdul Razaq 

مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس سٹیشن کو حقیقی معنوں میں دارلامن بنا دیا ہے اب سائل کو تھانے جانے کے لیے کسی کی سفارش درکار نہیں نہ ہی وہاں پر رشوت دینا پڑتی ہے جس پر تحصیل کلر سیداں کا ہر شہری ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ان کے اقدامات کی وجہ سے پولیس اور عوام میں روائیتی دوریاں ختم ہوئیں اور لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button