DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Judge refuses bail to Sana and Asad Ullah over a fight in Takal

سیشن کورٹ کلرسیداں کیمپ میں ٹکال میں لڑائی جھگڑا کیس میں ثنا اللہ اور اسد اللہ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ کر دی

 سیشن کورٹ کلرسیداں کیمپ میں ٹکال میں لڑائی جھگڑا کیس میں ثنا اللہ اور اسد اللہ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ کر دی جس کے بعد پولیس نے ثنا اللہ اور اسد اللہ کو گرفتا ر کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹکال میں لڑائی جھگڑا کیس میں سخاوت حسین کی دائر اپیل جس میں ان کے بیٹوں کو ثنااللہ اور اسد اللہ نے شدید زخمی کیا گیا تھا جس کی میڈیکل رپورٹ مثبت ہونے پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ کلرسیداں میں درج ہوئی اور ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر لی جس کو کلرسیداں عدالت سیشن کلرسیداں کیمپ ایڈیشنل جج شبریز اختر راجہ کی عدالت نے ثنااللہ اور اسد اللہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کلرسیداں منتقل کر دیا

چوآ خالصہ سپورٹس اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار فٹ بال کا ٹیلنٹ پریشانی کا شکار

Choa Khalsa football stadium wall in need of major repairs 

 چوآ خالصہ سپورٹس اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار فٹ بال کا ٹیلنٹ پریشانی کا شکار گراونڈ کی دیواریں گرنے سے گراونڈ کی خوبصورتی خراب ہوتی جارہی تھی گزشتہ دنوں تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹوں راجہ خرم پرویز اشرف اور شاہ رخ پرویز اشرف کے سامنے اسٹیڈیم کی گری ہوئی دیوار کی مرمتی کی سفارشات پیش کیں جس پر انھوں نے اس کی مرمتی کے لیے ترجیحی بنیادوں پراس کی تخمینہ کی رپوٹ مانگ لی اور اس کی جلد مرمتی کے لیے اپنی ذاتی جیب سے فنڈز دینے کا کہا د وران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کی حالت زار بہتر ہونے سے ہماری نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے موقع ملے گا اور وہ بری محفلوں سے دور رہیں گے عوام علاقہ اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں راجہ خرم پرویز کی معاونت اور کوشش قابل قدر ہے اسٹیڈیم کی حالت زار جو کہ انتہائی ابتر ہے اگر اس کی دیوار کی مرمتی ہو جائے تو کچھ بہتر ہو جائیگی

ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ میں محفل میلاد النبی ؐ کی پر وقار اور عظیم الشان تقریب

Millad function held at Hallmark public school

ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ میں محفل میلاد النبی ؐ کی پر وقار اور عظیم الشان تقریب کا اہتمام ،تقریب میں مہمانان گرامی طلبا ء و طالبات سمیت معززین شہریوں کی شرکت سکول کے بچوں نے بڑے خوبصورت اور والہانہ انداز میں حضور کریم ؐ کی بار گاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور عشق رسول کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر پیش کیں اس موقع پر سکول کے پرنسپل حفیظ اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ؐ کے اسوہ پر اگر عمل پیرا ہوا جائے اور بچوں کی اس کے مطابق تربیت کی جائے تو پورے معاشرے میں امن و امان قائم ہو جائے اور ہر کوئی ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے والا بن جائے انھوں نے کہا کہ اگر اپنے معاشرے کو جنت کا نمونہ بنانا ہے تو پھر اپنے بچوں کی سنت رسول کے مطابق تربیت کرین اور اساتذہ پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو بنی کریم ؐ کی سیرت اور قرآن سے روشناس کرائیں 

ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ظہیر احمد بٹ نے منشیات نوشوں اور فروشوں کے لیے کلرسیداں کی کی زمین تنگ کر دی

SHO Kallar police station praised for his action against criminals 

 پاکستان تحریک انصاف یوسی چوآ خالصہ کے رہنما تنویر قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ظہیر احمد بٹ نے منشیات نوشوں اور فروشوں کے لیے کلرسیداں کی کی زمین تنگ کر دی انھوں نے بھاری مقدار میں شراب اور منشیات برآمد کر کے پولیس کی کارکردگی اور پیشے کے ساتھ دیانت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے مختلف مقامات پر چھاپہ ما ر کر شراب اور چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات کر کے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری پوری کی جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عوام علاقہ ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے تھانہ کلرسیداں میں تعینات ہوتے ہی کلرسیداں کی سرزمین کو جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی کردار ادا کیا 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button