DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Motorcyclist robbed of his motorbike and cash in village Arazi Bandi, Chauk Pindori

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی ایک واردات میں تین نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار سے پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی

 کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی ایک واردات میں تین نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار سے پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی اور اسی کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات چوکپنڈوری کے علاقہ اراضی بانڈی میں ہوئی جہاں موہڑہ نجار کے رہائشی امتیاز حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ وہ ٹھیکیداری کا کام کرتا ہے۔گزشتہ روز وہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر روات سے کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا کہ شام سات بجے کے قریب آراضی بانڈی لنک روڈ پر اپنی زیر تعمیر مارکیٹ کے سامنے پہنچا تو اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے میرے موٹر سائیکل کو روک لیا۔اسی دوران دو مزید افراد جو مسلح پسٹل تھے آ گئے اور اسلحہ کی نوک پر میری تلاشی لینا شروع کر دی اور میری جیب سے پچاس ہزار روپے کی رقم نکال لی اور مجھے موٹر سائیکل سے نیچے اتار دیا اورمیرا موٹر سائیکل چھین کر بشندوٹ کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

Kallar Syedan; Businessman Imtiaz Hussain of village Morra Nijar,  was robbed on gun point of his motorbike and cash in village Arazi Bandi near Chauk Pindori, the armed gang then fled on Imtiaz Hussain’s motorbike.

گورنمنٹ پرائمری سکول کھڈور داخلی بناہل میں کمروں کی شدید قلت کے باعث مستقبل کے نونہال کھلے آسمان تلے تعلیم جاری رکھنے پر مجبور

Primary school Khador near Banhal students left in open air for studies 

تحصیل کلر سیداں کے دور آفتادہ علاقہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کھڈور داخلی بناہل میں کمروں کی شدید قلت کے باعث مستقبل کے نونہال کھلے آسمان تلے تعلیم جاری رکھنے پر مجبور۔مزید کمروں کی تعمیر کیلئے جاری کی گئی 72 لاکھ روپے کی گرانٹ کو رہلیز نہیں کیا جا سکا۔سماجی شخصیت راجہ جہانگیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پرائمری سکول منگلاآپ ریزنگ کے دوران زیر آب آ گیا تھا جس کی وجہ سے واپڈا منگلا نے سکول کی تعمیر کیلئے 72 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی جو ابھی تک اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے سرکاری اکاؤنٹ میں پڑی ہوئی ہے۔مقامی افراد نے سکول کیلئے متبادل جگہ بھی مہیا کر دی ہے جہاں دو عدد کمرے بھی تعمیر ہیں۔کمروں کی تعداد ناکافی ہونے کی وجہ سے سات میں سے پانچ کلاسز کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور مذکورہ سکول میں مزید کمروں کی تعمیر کیلئے واپڈا حکام کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کو فوری رہلیز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسیداں میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Youm e Tahseen observed by PPP Kallar Syedan 

یپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر تھے ان کے افکار ہماری رگوں میں دوڑنے والے خون میں شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھٹو نے قادیانی کو کافرقراردیا تھا مگر آج عمران خان انہیں تحفظ دے رہے ہیں اس ملک میں ایٹم کی بنیاد بھٹو نے رکھی تھی سی پیک آصف علی زرداری نے دیا عمران خان نواز شریف اور آصف علی زرداری کے احتساب کی باتیں کرتے ہیں مگر علیمہ باجی کا احتساب کون کرے گا؟پوری قوم کا احتساب پر اتفاق ہے مگر اس کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کرنا سیاسی انتقام ہے احتساب نہیں انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم نے سو دن مسلسل جھوٹ بولے ہمارے علاقے سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی ایوانوں میں جا کر چپ کا روزہ توڑیں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مذاکرات کے ذریعے بھارت سے تریانوے ہزار قیدیوں کو رہائی دلائی اور پورٹ قاسم اتھارٹی قائم کی ترہتر کا آئین دیا زرعی اصلاحات کی 

چیئر مین یو سی بھلا کھر ر ا جہ صفد ر کیا نی ا و ر ممتا ز کا ر و با ر ی شخصیت ر ا جہ جا و ید کیا نی کی جا نب سے پر تکلف د عو ت کا ا ہتما م

Reception held for friends by Raja Safdar Kiyani and Raja Javed Kiyani

 چیئر مین یو سی بھلا کھر ر ا جہ صفد ر کیا نی ا و ر ممتا ز کا ر و با ر ی شخصیت ر ا جہ جا و ید کیا نی کی جا نب سے پر تکلف د عو ت کا ا ہتما م کیا گیا جس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی شرکت ان میں جنر ل ظہیر کیا نی،ا رکان اسمبلی صد ا قت عبا سی،ر ا جہ صغیر ا حمد،چو ہد ر ی جا و ید کو ثر،سر ینہ جا و ید ،ا یس ا یس پی جمیل ہا شمی،چیئر مین بلد یہ گو جر خا ن ر ا جہ شا ہد صر ا ف، ر ا جہ جا و ید ا خلا ص،ملک پر و یز تھا تھی،چو ہد ر ی محمد نذ یر،کیپٹن فیض کیا نی،قا ضی شو کت،راجہ ساجد جاوید،آصف کیانی، نمبردار اسد عزیز،امیر افضل قریشی ،راجہ محمد سعید،جا و ید بٹ،ملک فیا ض،ر ا جہ تسلیم کیا نی،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،ر ا جہ مجید،ا یس ا یچ ا و کلر سید اں ظہیر ا حمد بٹ،ڈ پٹی ڈ ا ئر یکٹر ا یف آ ئی ا ے،ا سسٹنٹ ڈ ا ئر یکٹر  سمیت د یگر ا ہم شخصیا ت نے شر کت کی۔

چوکپنڈوری کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مقدار میں پکڑی گئی شراب کے دیگر ملزمان کو بھی سامنے لایا جائے

Alcohol, dealing dealers in Chauk Pindori should be exposed

چوکپنڈوری کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مقدار میں پکڑی گئی شراب کے دیگر ملزمان کو بھی سامنے لایا جائے جس میں ایک بیکری کا اہلکار اور ایک اس کا دوسرا ساتھی بھی شامل ہے مگر پولیس نے شراب لانے لے جانے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی سرپرستی کرنے والوں کو کلین چٹ دے دی ہے جو انصاف کے منافی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button