DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Eight revenue officers (Patvari) transferred by assistant commissioner

گوجرخان سرکل میں پٹواریوں کی اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ شروع ،پہلے مرحلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے 8پٹواریوں کو تبدیل کردیا

گوجرخان سرکل میں پٹواریوں کی اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ شروع ،پہلے مرحلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے 8پٹواریوں کو تبدیل کردیا ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان سرکل کے 8پٹواریوں ظہیر احمد ،بشیر بھٹی ،چوہدری خالد ،ظفر محمود،محمد اعظم ،راجہ ظہیر احمد،ابرار حسین ،جمیل احمد کو مختلف علاقوں میں تبدیل کردیا گیا ہے، متعدد کو اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے کہا ہے کہ گوجرخان سرکل میں ان پٹواریوں کے تبادے کئے گئے جو کہ عرصہ دراز سے مخصوص علاقوں میں تعینات ہیںیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹواریوں کے تبادلے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی پیش پیش ہے 

Gujar Khan; Eight revenue officers (Patvari) have been transferred by assistant commissioner Ghulam Mustafa, The reason given is the revenue officer had been in same area for too long and the decision was also influenced by PTI administration.

پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنے فرائض جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے,ایس ایچ او تھانہ مندرہ اشتیاق مسعود چیمہ

Police are performing their duty to end criminal activities, SHO, Mandra Police

ایس ایچ او تھانہ مندرہ اشتیاق مسعود چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنے فرائض جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے ،ہمارا مقصد معاشرتی برائیوں کا سرے سے خاتمہ کرنا ہے ،عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کیا جاسکتا ہے ،منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کے سد باب کیلئے جامع پلان ترتیب دیا ہے ،تشکیل دی جانے والی ٹیم مختلف علاقوں میں کاروائی کرے گی ،اپنے بچوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنانے کیلئے اپنے اردگرد ماحول میں کسی بھی قسم کے کرائم بارے پولیس کو آگاہ کریں ہم اپنے فرائض ؂ نبھائیں گے ،اب روایتی کلچر تبدیل ہوچکا ہے وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ملک جاوید ،ملک نصیر ،چوہدری صابر ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ ہر طرح تعاون کرنے کیلئے موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے معاشرہ میں ہونے والے جرائم بارے پولیس کو فوری آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کرنے پر لگے ہیں ہم سب نے مل جل کر ایسے دشمن عناصر کا گھیرا تنگ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مندرہ ،گردونواح میں جلد ہی کاروائی کی جائے گی جس کے مثبت نتائج حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں بھی مندرہ میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیئے ہیں اور مجھے شہریوں کا بھرپور تعاون رہا 

 

Show More

Related Articles

Back to top button