DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Facebook lovers beaten and sent packing in Sir sooba shah

فیسبک پر دوستی کا کمال ،کلر سیداں کے دو نوجوان دوست سے ملنے سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں پہنچ گئے جہاں لوگوں نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

فیسبک پر دوستی کا کمال ،کلر سیداں کے دو نوجوان دوست سے ملنے سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں پہنچ گئے جہاں لوگوں نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیوبنانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔دوسرے واقعے میں راجہ بازار راولپنڈی کا بائیس سالہ نوجوان نعمان فیس بک پر اپنی سہیلی سے ملنے سر صوبہ شاہ کے قریب پہنچا تو جسے وہ سہیلی سمجھتا تھا وہ مرد نکلا تفصیلات کے مطابق یہ دونوں واقعات ایک ہی روز سر صوبہ شاہ کی نواحی بستیوں میں پیش آئے ۔پہلے واقعے میں کلر سیداں کا نوجوان فیصل اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی فیس بک فرینڈ سے ملنے سر صوبہ شاہ سے انچھوہا الف چوک جانے والی سڑک پر پہنچے اور ملاقات کے لیے خاتون کے گھر داخل ہی ہوئے تھے کہ اہل محلہ نے پکڑ لیا اور انہیں شدید تشد د کا نشانہ بنایا اور ان کے بیانات بھی ریکار ڈ کئیے جس کے بعد انہوں نے توبہ تائب کی تو اہل محلہ نے ان سے عبارت لکھوا کر دستخط حاصل کئیے جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اس کام کے لیے ادھر نہیں آئیں گے ۔دوسرا واقعہ بھی سر صوبہ شاہ سے دو کلو میٹر دور سموٹ روڈ پر پیش آیا جہاں راجہ بازار راولپنڈی کا بائیس سالہ نوجوان نعمان اپنی فیس بک فرینڈ سے ملنے گاؤں پہنچا اور میسیجز کے ذریعے سہیلی کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچا تو بیٹھک کا نصف دروازہ کھلا ہوا پایا نوجوان جیسے ہی کمرے کے اند داخل ہوا تو اند ایک مرد موجود تھا جس نے اسے قابو کر لیا اور اس کے سارے کپڑے اتروا لیے۔نوجوان نے شور مچایا تو قریبی خواتین نے مدد کی اور دروازہ کھلوایا اور نوجوان کو قمیض شلوار دی جو وہ پہن کر واپس روانہ ہو گیا۔خاتون بن کر اسے اپنے گھر بلانے والے مرد نے اس کے کپڑے بھی واپس نہ کئیے نوجوان نے سارا ماجرا کلر سیداں پولیس کو سنایا تو ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی۔

Kallar Syedan; Two facebook lovers were beaten as they arrived to meet their facebooks loves in Sir sooba shah, both young men were beaten up and their video were made before they fled.

First facbook lover Noman from Raja Bazaar, Rawalpindi arrived in Samot road to meet his facebook love, who turned out to be a man, who forced clothes off Noman as he cried for help local villagers came to his aid and he was given his shalwar back to wear, Noman was well beaten and sent back all the way to Raja Bazaar.

Second incident happened when a young man arrived in village Anchoa to meet his facebook love and was caught by the villagers by villagers and badly beaten.

راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں ،تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں جمعیت علمائے سلام (ف) کے 32سے زائد عہدے داران اور کارکنان کو گرفتار

Police arrest wrong party members instead of Tehreek e Labbaik activist

راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں ،تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں جمعیت علمائے سلام (ف) کے 32سے زائد عہدے داران اور کارکنان کو گرفتار کر کے میانوالی جیل منتقل کر دیا۔گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف بھی شامل ہیں ۔ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ضیا الرحمان ،جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی ،راجہ ضیا احمد اور دیگر نے سی پی او راولپنڈی محمد عباس سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ راولپنڈی ضلع کی پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جے یو آئی (ف) کے 32عہدے داران اور کارکنوں کو بھی گرفتار کر کے میانوالی جیل منتقل کر دیا ہے ۔جن میں تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری قاری محمد یوسف بھی شامل ہیں جنہیں ساگری سے گرفتار کیا گیا۔جے یو آئی کے عہدے داران کی گرفتاری بلاجواز ہے سی پی او نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ وہ گرفتار جے یو آئی کے لوگوں کی فہرست انہیں مہیا کر دیں تو وہ ان کی رہائی کو یقینی بنائیں گے ۔

کلر سیداں کے شہری کی دکان سے نایاب پرندے چوری کر لئے گئے

Birds stolen from pet shop in Mureed Chauk

 کلر سیداں کے شہری کی دکان سے نایاب پرندے چوری کر لئے گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔محلہ سادات چوآ خالصہ کے رہائشی سید احسان علی شاہ نے درخواست میں تحریر کیا کہ اس نے مرید چوک کلر سیداں میں نایاب پرندوں کی برڈ شاپ رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے اس کی دکان کے تالے توڑ کر اس میں موجود کبوتر،نایاب اسٹریلین طوطے اور دیگر مختلف نسلوں کے پرندے جن کی مالیت دو لاکھ 80 ہزار روپے بنتی ہے کو چوری کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں بھی اسی دکان سے نایاب پرندے چوری کی دو وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

جواد کلب چوآ نے توصیف کلب سر صوبہ شاہ کو0/3 جبکہ پاکستان کلب منگال نے فالکن کلب موہڑہ دھیال کو 2/0 سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا

Choa Khalsa play Mangal in Tehsil football cup final

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیرِ اہتمام چوآخالصہ میں جاری تحصیل فٹبال چیمپین شپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں جواد کلب چوآ نے توصیف کلب سر صوبہ شاہ کو0/3 جبکہ پاکستان کلب منگال نے فالکن کلب موہڑہ دھیال کو 2/0 سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔ جوا د کلب چوآ خالصہ نے توصیف کلب سر صوبہ شاہ کو 3/0سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔چوآخالصہ کی جانب سے بابر،بلال اور یاسر نے ایک ایک گول کیا،سر صوبہ شاہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی ۔ٹورنا منٹ کا فائنل 30نومبر کو دن دو بجے جواد کلب چوآخالصہ اور پاکستان کلب منگال کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں راجہ خرم پرویز ،سید راحت علی شاہ اور چوہدری شفقت محمود مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل منیاندہ کے قائدین ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت میں بلدیات کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی

PTI and Raja Sagheer will clean sweep in coming elections in UC Manianda

پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل منیاندہ کے قائدین ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت میں بلدیات کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل میناندہ کے صدر حکیم مشتاق خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انھوں نے کہاکہ بعض عناصر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کے اتحاد کودیکھ کر ایسی من گھڑت افوائیں پھیلا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ بلدیات کے الیکشن میں کامیابی صرف پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔مخالفین کو شکت ہی ہوگی ۔

کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں تجاوزات کی بھر مار،ریڑھی بانوں نے فٹ پاتھوں اور روڈ کے اوپر اجارہ داری قائم کر لی

Stall owners take over footpaths in Chauk Pindori bazaar

کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں تجاوزات کی بھر مار،ریڑھی بانوں نے فٹ پاتھوں اور روڈ کے اوپر اجارہ داری قائم کر لی،پیدا چلنا بھی مشکل ہو گیا۔انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے صدر ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رشید،سینئر نائب صدر راجہ محمد صفدر،یاسر ولایت اور نعمان ظہیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوکپنڈوری شہر اور بھاٹہ روڈ پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں جبکہ ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر کھڑی کر کے ٹریفک مسائل میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ ٹریفک بھی جام رہتی ہے جس سے سکیورٹی مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button