DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Injured teenage student at Sakot bridge dies from her injuries

سکوٹ پل حادثہ میں شدید زخمی ہو نے والی نویں جماعت کی طالبہ چل بسی

سکوٹ پل حادثہ میں شدید زخمی ہو نے والی نویں جماعت کی طالبہ تین دن موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی،المناک موت پرگھر میں کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق ڈھوک قلعہ مو ضع ممیام کی رہائشی بلقیس بیگم جو کہ سکوٹ پل کے قریب ویگو کے الٹ جا نے سے شدید زخمی ہو گئی تھی تین دن موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔ وہ یا سر جنرل سٹور پنوں مارکیٹ کے مالک یاسر منہاس کی بھتیجی تھی اور ممیام کے ایک نجی سکول میں نویں جماعت کی طالبہ تھی۔ بچی کی اچانک اور المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Kallar Syedan; Balkees Begum a class nine student, who was injured in a accident at Sakot bridge, has sadly passed away, Her family is being left devastated. Balkees Begum was from Dhok Qila, Mamyam and niece of Yasir Minhas owner of Pinoo Market.

Show More

Related Articles

Back to top button